محکمہ موسمیات کی آئندہ 2 روز کے دوران اسلام آباد سمیت مخلتف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے 16 سے 18 اپریل کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مخلتف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16 سے 20 اپریل کے دوران دیر سوات شانگلہ بنیر مردان پشاور میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری،ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک بنو گلیات وزیرستان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 16 سے 18 اپریل کے دوران اور 20 اپریل کی شام کو اسلام آباد تل گنگ جہلم چکوال میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ گجرات گجرانوالہ میں بھی بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 اپریل کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں کہا گیا کہ بارش اور آندھی کے دوران شہری کھمبوں درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں، محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا کہ مری کشمیر گلگت بلتستان گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپریل کے دوران محکمہ موسمیات کا امکان ہے بارش اور
پڑھیں:
گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
ویب ڈیسک: این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کے امکان سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مٹھی، بہاولنگر، نوابشاہ 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اور گلگت میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
سیف سٹی کا انوکھا کارنامہ ؛ 12 برس قبل چوری ہونے والی بائیک کا چالان بھجوا دیا