عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ شیخ وقاص اکرم نے تفصیلات بتادیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں واضح کیاکہ انہوں نے کبھی بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے لیکن مذاکرات ملک اور قوم کے مفاد اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے ہوسکتے ہیں میری ذات سے متعلق نہیں۔
شیخ وقاص اکرم کے مطابق عمران خان نے کہاکہ وہ اور بشریٰ بی بی قانون کے مطابق اپنے مقدمات عدالتوں سے لڑ کر باہر آئیں گے، ڈیل کے تحت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں کسی کو مذاکرات کا اختیار نہیں دیا، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا تاثر مسترد کردیا
پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے کسی کو بھی اپنی ذات سے متعلق ڈیل کرنے کا اختیار نہیں دیا۔
شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ عمران خان نے ملاقات کے دوران کہاکہ مائینز اور منرلز بل سے متعلق ہر قسم کی متنازع گفتگو بند ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور مجھے بریف کریں گے، اس کے بعد میں سیاسی قیادت سے ملاقات کروں گا، پھر اس کے بعد ہی بل پاس ہوگا، آج کے بعد بل سے متعلق پارٹی کے اندر مزید کوئی اختلافی بیانات نہیں آنے چاہییں۔
پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے مخالفین چاہتے ہیں کہ آپ آپس میں لڑیں اور آپ کے اختلافات برقرار رہیں اور اس کا مخالفین فائدہ اٹھائیں، اختلاف یا اختلاف رائے کی باتیں باہر نہیں آنی چاہییں۔ ’آج ایک دوسرے کے خلاف باتوں کو میڈیا یا کسی اور فورم پر لانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پختونخوا اسمبلی میں افغان مہاجرین کے متعلق ایک قرارداد منظور کی جائے جس میں مہاجرین کی ملک بدری کے وقت میں اضافے کا مطالبہ کیا جائے اور یہ مطالبہ بھی کیا جائے کہ وفاقی حکومت پختونخوا کی حکومت کو افغانستان حکومت سے بات کرنے کی اجازت دے کیونکہ دہشتگردی کی وجہ سے ہم بحیثیت صوبہ بہت متاثر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے یہ بھی کہا ہے کہ پختونخوا اسمبلی سے ایک اور قرارداد منظور کی جائے جس میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے مطالبہ کیا جائے کہ الیکشن ٹریبونل کے ججز کو ہدایت دی جائے کہ تحریک انصاف کی زیر التوا تمام الیکشن پٹیشنز پر جلد از جلد فیصلہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں اسٹیبلشمنٹ مجھے اکیلا نہ سمجھے، ڈیل کر کے بھاگنے والا نہیں ہوں: عمران خان
شیخ وقاص اکرم کے مطابق عمران خان نے کہاکہ اتحادیوں سمیت ممکنہ اتحادیوں سے رابطے کا عمل تیزی سے مکمل کرکے اتحاد کو حتمی شکل دی جائے اور مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے، احتجاج سمیت تمام آپشنز ٹیبل پر موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پارٹی رہنما پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم عمران خان ہدایات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پارٹی رہنما پاکستان تحریک انصاف پی ٹی ا ئی شیخ وقاص اکرم ہدایات وی نیوز نے کہاکہ عمران خان نے کہ عمران خان نے شیخ وقاص اکرم پی ٹی ا ئی کیا جائے انہوں نے کے مطابق
پڑھیں:
اویس احمد خان لغاری کا سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہارِ افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق وفاقی وزیر اور معزز سینیٹر عباس خان آفریدی کی وفات کی خبر انتہائی دکھ اور رنج کے ساتھ سنی۔(جاری ہے)
اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ ایک محنتی، بااصول اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنے والے رہنما تھے۔
اویس لغاری نے کہاکہ ان کی سیاسی بصیرت، خلوص اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کی گئی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ میں ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔