’جسے اللہ نے عزت دی میں بھی دوں گا‘، یاسر حسین نے یہ بات کس کے لیے کہی؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
معروف اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر حسین یوٹیوبرز کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ انہوں نے رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے بہت محنت کی ہے۔
یاسر حسین نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی۔ دوران شو ان سے یوٹیوبرز کے بارے میں سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ان موقف بہت کلیئر ہے۔ ان کہنا تھا کہ ’جس کو اللہ نے عزت دی ہے میں بھی ان کو عزت دوں گا‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’آپ دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہیں‘، رجب بٹ کی ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر تنقید
یاسر حسین نے کہا کہ ’یوٹیوبرز کو دیکھنے والا کراؤڈ کبھی ہمارا تھا ہی نہیں۔ وہ یوٹیبورز کی چیزیں ہی پسند کریں گے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’صحیح اور غلط ایک الگ بات ہے۔ میں کیسے کہہ سکتا ہوں کہ میں صحیح ہوں، کئی لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ نے بڑی غلط بات کی تھی، تو ان کے حساب سے وہ غلط تھی جبکہ میرے حساب سے وہ آج بھی ٹھیک ہے تو ایسی چیزوں کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے‘۔
واضح رہے یاسر حسین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوٹیوبرز اور اداکار آمنے سامنے نظر آتے ہیں۔
گزشتہ دنوں رجب بٹ نے اداکار فہد مصطفیٰ پر سخت تنقید کی تھی اورانہیں کہا تھا کہ آپ دوسروں کے خاندان بیچ رہے ہیں۔ کیونکہ اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک شو میں یو ٹیوبرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس کانٹینٹ نہیں ہے بلکہ سب اپنے خاندان ہی کو یو ٹیوب پر بیچ رہے ہیں۔ حتیٰ کہ لوگ قبرستان تک کو نہیں چھوڑتے اور قبر پر جا کر لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ یو ٹیوب پر اپنا گھر اور اپنا آپ نہیں بیچ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: ’بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا‘، ڈکی بھائی کی اداکارہ پر جوابی تنقید
دوسری جانب ڈکی بھائی نے اداکارہ بشریٰ انصاری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں جانتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکار صرف احساسِ کمتری کا شکار ہیں، دنیا ٹی وی سے باہر آ چکی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے یوٹیوبرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پتا نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بپاکستانی ڈرامے بشریٰ انصاری ڈکی بھائی رجب بٹ فہد مصطفی یاسر حسین یوٹیوبرز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بپاکستانی ڈرامے ڈکی بھائی فہد مصطفی یاسر حسین یوٹیوبرز کہنا تھا کہ کہا تھا کہ ڈکی بھائی فہد مصطفی یاسر حسین ہوئے کہا تھا کہ ا رہے ہیں
پڑھیں:
دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، امجد حسین ایڈووکیٹ
پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انڈیا نے اگر جارحیت کی ناپاک جسارت کی تو پاک فوج ایسا جواب دے گی کہ بھارتی فوج کی چتائیں جلانے کے لئے بھی کوئی نہیں بچے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ انڈیا نے اگر جارحیت کی ناپاک جسارت کی تو پاک فوج ایسا جواب دے گی کہ بھارتی فوج کی چتائیں جلانے کے لئے بھی کوئی نہیں بچے گا۔ پاکستان اتنی طاقت رکھتا ہے کہ انڈیا جیسے ملک کو دنیا کے نقشے سے مٹایا جا سکتا ہے۔ انڈیا ہمیشہ اپنی سکیورٹی فورسز کی ناکامی پر پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتا آ رہا ہے۔ پہلگام واقعے کا پاکستان سے دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان خود ایک طویل عرصے سے دہشگردی کا شکار رہا ہے ایسے میں مقبوضہ کشمیر یا بھارت کے اندر ہونے والے واقعات کو پاکستان سے جوڑنا سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے اور اس بنیاد پر سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ انکی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، دفاعِ وطن کے لئے پاکستان کا ہر فرد سربکف مجاہد ہے۔ اگر کوئی ناپاک جسارت کی گئی تو پاک فوج کے ساتھ مل کر ایسا منہ توڑ جواب دینگے کہ بھارتی فوج کو چتا جلانے والا نہیں ملے گا۔ پاکستان جارحیت کے بجائے امن کا خواہاں ہے لیکن پاکستان کے دفاع کے لئے گلگت بلتستان کا ایک ایک فرد تیار کھڑا ہے۔
امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مودی بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر اربوں لوگوں کی زندگی داؤ پر لگانے سے باز رہے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی دی ہوئی ایٹمی صلاحیت اور بے نظیر بھٹو شہید کی دی ہوئی میزائل ٹیکنالوجی کی بدولت ارضِ پاک کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔دنیا کی مانی ہوئی بہادر ترین پاک فوج کسی بھی دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ قوم کو اپنی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین جنگی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے اور قوم کا ہر فرد پاک فوج کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے۔گزشتہ ادوار میں پاک فوج نے انڈیا کو ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دیا ہے اس سے مودی کو عبرت حاصل کرنا چاہئے۔ 1965ء میں دوپہر کا کھانا لاہور میں کھانے کا خواب جس طرح چکنا چور ہوا تھا اور بھارت کو شکستِ فاش ہوئی تھی، اس بار اگر کوئی مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو بزدل دشمن کو ایسا سبق سکھایا جائے گا کہ جنگ کا لفظ سن کر ہی بھارتی فوج کے پسینے چھوٹ پڑیں گے۔