لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی کا جن بوتل سے نکل جائے تو بند نہیں کیا جا سکتا۔ 100 ارب روپے کی فری دوائیاں اسپتالوں میں دے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھ دی۔ تحفظ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ بہت ضروری ہے۔ اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ فورس وقت کی اہم ضرورت تھی۔ انہوں نے  کہا کہ اسموگ کی وجہ سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ اور اسموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنے پڑتے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث فضا بری طرح متاثر ہوئی۔ جبکہ میراخواب تھا کہ ماحول کے تحفظ کے لیے کچھ کروں۔مریم نواز نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں کو آلودگی کے باعث بند کیا جاتا ہے۔ اور اینٹوں کے بھٹے گرائے جانے سے لوگ بیروزگار ہوجاتے ہیں۔ لیکن میں لوگوں کو بےروزگار نہیں کرنا چاہتی۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہم نے مل کر اس کو بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی پالیسی کی بدولت فورس کی تشکیل کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچا۔ اور ماحولیاتی تحفظ میں اسکواڈز مختلف اہداف کے لیے بنائے گئے ہیں۔ ای بائیکس اسکواڈ انیشیٹو کو گراؤنڈ پر دیکھے گا۔ اور گرین اسکواڈ فضائی آلودگی سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کو مانیٹر کرے گا۔ جبکہ بلیک اسکواڈ گاڑیوں اور فیول کی ٹیسٹنگ کرے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ائیر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم بھی لگائے گئے ہیں۔ اور جو گاڑی اسموگ کا باعث ہو گی اسے روکا جائے گا۔ کوششوں سے پنجاب ایک بار پھر سرسبز اور شاداب ہو جائے گا۔ پنجاب میں ملین درخت لگا چکے ہیں اور مزید لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو اپنے خزانے بھرتے رہے ہیں وہ کام کرتے تو پاکستان کی یہ حالت نہ ہوتی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے بہت محنت کی۔ اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کے کسی کونے سے ڈیفالٹ کی آواز نہیں آ رہی۔ آج اسٹاک ایکسچینج میں اضافے اور ریٹنگ میں بہتری کی خبریں آ رہی ہیں۔ کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانی پیسے نہ بھیجیں لیکن اوورسیز پاکستانیوں نے اتنی ترسیلات بھیجیں کہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی کا جن بوتل سے نکل جائے تو بند نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم وزیر اعظم کی کوششوں کی وجہ سے مہنگائی کم ترین سطح پر ہے۔ اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔ آج 25 روپے والی روٹی 12 روپے کی ہو گئی ہے۔ اور اگر آٹا سستا ہو تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔انہوں نے کہا کہ چوری اور اسٹریٹ کرائم میری ریڈ لائن ہے۔ اور چند گھنٹوں میں ملزم سلاخوں کے پیچھے ہو گا۔ اسپتال میں دوائی ہونے کے باوجود مریضوں کو کہا جا رہا تھا باہر سے لے کر آئیں جبکہ 100 ارب روپے کی فری دوائیاں اسپتالوں میں دے رہے ہیں۔ کسی کی کیا جرات ہے کہ مریض کو کہے باہر سے دوائی لے کر آئیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لوگ اب فتنے کو پہچان گئے ہیں اور حکومت نے ایک سال میں حالات ٹھیک کیے۔ اب سرکاری اسپتالوں میں اعلان کیا جا رہا ہے کہ پیسے مانگنے پر کمپلین کریں۔ اور اسکولز میں بھی بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اتنے کام ہیں کہ گنوانا شروع کروں تو شام ہو جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا وزیر اعلی نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں کیا جا

پڑھیں:

پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف

لندن (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو سہارا دیا، مریم نواز نے پنجاب کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سب کام میرٹ پر ہو رہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، پی آئی اے بند کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
  • والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
  • غیر معیاری اور جعلی ادویات: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط
  • وزیراعلیٰ پنجاب کو مہنگائی میں کمی پر مبارکباد کس نے دی؟
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
  • پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانا میرا خواب ہے: مریم نواز
  • معدنیات کے خزانے کی مؤثر سرویلنس، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار کیلئے آسان منصوبہ بنایا جائے: مریم نواز
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا