تنخواہیں اور پنشن آج جاری کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)کرسچن کمیونٹی کو 16اپریل تک تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا
ایسٹر کے پیش نظر کرسچن کمیونٹی کو 16اپریل کو تنخواہیں جاری کرنے کا مراسلہ لکھا گیا،محکمہ خزانہ مسیحی برادری کوایسٹر پر تنخواہ اور پنشن ایڈوانس دے گا
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بیشگی تنخواہ اور پنشن دینے کا مقصد مسیحی برادری کوخوشیاں فراہم کرناہے،پنجاب حکومت نے ایسٹر کے پرمسرت موقع پر مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ مسیحی ملازمین کو اس ماہ کی تنخواہ اور پنشن فوری ادا کردی جائے ۔ پیشگی تنخواہ اور پنشن دینے کا مقصد مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں بھرپورانداز میں منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں:جائیدادوں کے ریکارڈ کو محفوط بنانے کے پراجیکٹ پر اہم فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تنخواہ اور پنشن
پڑھیں:
دھی رانی پروگرام، 1 معذور اور 6 مسیحی سمیت 100 جوڑوں کی اجتماعی شادی
— فائل فوٹولاہور میں دھی رانی پروگرام کے تحت 100 سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔
اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 1 معذور اور 6 مسیحی جوڑے بھی شامل ہیں، ہر جوڑے کو 2 لاکھ 22 ہزار روپے مالیت کے تحائف اور مالی امداد دی گئی۔
اس موقع پر وزیرِ سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام جیسا پروگرام پنجاب کی تاریخ میں نہیں ملتا، صوبہ پنجاب کی ویلفیئر کے لیے مختلف منصوبے لائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 28 اپریل تک 3 ہزار شادیوں کا ٹارگٹ حاصل کر لیں گے۔