خوشی کپور نے ویدانگ رائنا کیساتھ تعلقات کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی نئی اداکار خوشی کپور نے ساتھی اداکار ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلقات کو تصاویر کے ذریعے آفیشل کردیا۔
خوشی کپور نے اپنی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ویدانگ رائنا کے ساتھ اپنے تعلق کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ’دی آرچیز‘ کی اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ایک خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے نظر آئیں۔
مداحوں کی توجہ ان کے گلے میں موجود ایک چین پر گئی، جس پر ’V‘ اور ’K‘ کا لاکٹ بھی شامل تھا جنہیں ویدانگ اور خوشی کے ناموں سے جوڑا جا رہا ہے۔ اداکارہ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک سفید دل والا ایموجی استعمال کیا۔
View this post on InstagramA post shared by ᴋʜᴜsʜɪ ᴋᴀᴘᴏᴏʀ (@khushikapoor)
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ خوشی نے ویدانگ کے نام کی کوئی چیز پہنی ہو۔ پچھلے سال مالدیپ کے ٹور کے دوران مداحوں نے ان کے ہاتھ میں ایک بریسلٹ دیکھا تھا جس پر ویدانگ کا نام لکھا تھا۔
خوشی اور ویدانگ کئی تقریبات، فلمی نمائشوں اور فیشن شوز میں ایک ساتھ نظر آ چکے ہیں۔ دونوں نے فلم ’دی آرچیز‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
’وہ بالکل ٹھیک تھا‘، عمرشاہ کے غمزدہ چاچو کا ویڈیو بیان وائرل
پاکستان کے انتہائی کم عمر مگر نہایت مقبول سوشل میڈیا اور ٹی وی اسٹار عمر شاہ کے چاچو نے اُن کے آخری لمحات کی تفصیلات شئیر کردیں۔
عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کو شدید غم نے گھیر لیا ہے۔ حال ہی میں اُن کے چاچو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کے آخری لمحات کے بارے میں بتایا۔ جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا، ’عمر بالکل ٹھیک تھے، انہیں کوئی بیماری اور کوئی پریشانی نہیں تھی۔ رات کو ہمیشہ کی طرح معمول کے مطابق خوشی خوشی سو گئے، لیکن رات ڈھائی بجے اچانک طبیعت خراب ہوئی۔ ہم فوراً اسپتال لے گئے، مگر صرف تیس منٹ بعد ہی وہ ہم سے جدا ہوگئے۔‘
انہوں نے انتہائی دکھ بھرے انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ لمحہ ہمارے لیے ناقابلِ برداشت تھا۔ ہم پر تو جیسے قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ وہ صرف ہمارے نہیں، پوری قوم کے پیارے تھے۔ دنیا بھر سے تعزیتی کالز اور دعاؤں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ اب میں سب سے یہی درخواست کرتا ہوں کہ اُن کے والدین کے لیے دعا کریں کیونکہ وہ اس وقت سب سے زیادہ دکھ میں ہیں۔‘
View this post on InstagramA post shared by Pakistani.Celebrities ???????? (@pakistani.celebrities)
عمر شاہ کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے ان کی معصوم یادوں کو شیئر کرتے ہوئے تعزیتی پیغامات دیے ہیں۔
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے بھی اُن کے ساتھ اپنی پرانی تصاویر شیئر کیں اور اُن کی فیملی کے لیے صبر و حوصلے کی دعائیں کیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ اور دلکش انداز کی وجہ سے ہمیشہ یاد رہیں گے۔
View this post on InstagramA post shared by Peer Ahmad Shah (@cuteahmadshah01)
غیر معمولی شہرت حاصل کرنے والے ننھے عمر شاہ 15 ستمبر 2025 کو اچانک انتقال کر گئے۔ انتقال کی خبر نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ مداح، شوبز شخصیات اور ان کے چاہنے والے شدید صدمے کا شکار ہیں۔
عمر شاہ نے پہلی بار 2020 میں ایک نجی چینل کے رمضان شو میں شرکت کی تھی، جہاں ان کی معصوم باتوں اور دل موہ لینے والی باتوں نے سب کو متاثر کیا۔ وہ جلد ہی نہ صرف بچوں بلکہ بڑے فنکاروں کے بھی پسندیدہ بن گئے۔ شائقین نے اُن کی شیراز، مسکان اور بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ خوبصورت دوستی کو بھی بے حد پسند کیا۔
Post Views: 3