عمران خان سے کون ملے گا؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
بانئ پی ٹی آئی عمران خان—فائل فوٹو
اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے آج پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو رہنماؤں کی فہرست بھجوا دی۔
فہرست میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
راجہ ناصر عباس، احمد خان بچھر اور زرتاج گل کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔
ان کے علاوہ بانئ پی ٹی آئی کی بہنیں بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان جیل میں وکلا سے کیا باتیں کرتے ہیں؟
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد جیل میں قید کیا گیا ہے، جہاں پارٹی کے رہنما وقتاً فوقتاً ان سے ملاقات کرتے ہیں اور ان کے پیغامات عوام تک پہنچاتے ہیں۔
عمران خان کے ایک وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ جیل میں عمران خان نے ورزش کے لیے ڈمبل منگوائے تھے اور بعد میں ایک ملاقات کے دوران مسکراتے ہوئے کہا: “میرے ڈولے چیک کرو۔”
یہ انکشاف صحافی اجمل جامی نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ ان کی ایک ایسے وکیل سے ملاقات ہوئی جسے جیل میں عمران خان سے کئی بار ملاقات کی اجازت ملی۔ اجمل جامی کے مطابق، انہوں نے وکیل سے پوچھا کہ عمران خان جیل میں کس موڈ میں وقت گزار رہے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ عمران خان نے سب سے پہلے جیل میں 5 کلو کے ڈمبل منگوائے۔ ان ڈمبلز سے انہوں نے چند دن ورزش کی۔
عمران خان کی سخت ورزش اور جگت بازی کی کہانی!
اجمل جامی، حبیب اکرم اور اکبر باجوہ کی دلچسپ گفتگو@ajmaljami @HabibAkram @akbarbajwa pic.twitter.com/gFzvMMm7fb
— Kismat Khan (@KismatZimri) August 3, 2025
بعد میں ایک اور ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ 5 کلو کافی نہیں، اب 10 کلو کے ڈمبل چاہییں۔ ان کی درخواست پر انہیں 10 کلو کے ڈمبل دے دیے گئے۔ اگلی ملاقات میں عمران خان ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں ملبوس تھے، جیسے ابھی ورزش سے فارغ ہوئے ہوں۔ انہوں نے وکیل سے کہا: “دیکھیں، دس کلو کے ڈمبل سے ورزش کا کیا اثر ہوا ہے، ڈولے دیکھے آپ نے؟”
واضح رہے کہ عمران خان کو 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، اور بعد ازاں دیگر مقدمات میں بھی انہیں 10، 10 سال کی سزائیں دی گئیں۔
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے مطابق، عمران خان کو جیل میں بی کلاس قیدی کے طور پر تمام قانونی سہولیات حاصل ہیں، جن میں خوراک، صحت کی دیکھ بھال، کتابوں اور اخبارات کا مطالعہ، ورزش اور چہل قدمی شامل ہیں۔
Post Views: 4