جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ،سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تین سو کیسز ہیں، گزشتہ روزبانی پی ٹی آئی کے کیسز لڑنے والے تین وکلا نے اندر جانا تھا، بانی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی کو بھی نہیں جانے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کیسز کے حوالے سے گفتگو کر کے ہدایت لینا ہوتی ہیں، جیل عملہ دیگر افراد کو ملاقات کے لیے بھیج دیتا ہے ، انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر کیسز ڈسکس کرنا چاہ رہے تھے ، سلمان صفدر آج سپریم کورٹ سے اجازت لے کر بانی سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی کے وکلا جب ملیں گے نہیں تو کیسز آگے کیسے بڑھیں گے ، ہم عدالتوں میں گھوم رہے ہیں، ہم اپنے بھائی کے کسیز کو لے کر سنجیدہ ہیں، بیرسٹر گوہر کا نام بھی گزشتہ روز فہرست میں تھا، بغیر سوچے سمجھے فہرست نہیں تیار کی جاتی۔انہوں نے کہا کہ ہم درخواستیں دائر کر رہے ہیں، ہم انتظامی طور پر ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں، وکلا کو متحد نہیں رہنے دیا، پاکستان کی تاریخ میں وکلا متحد رہے ہیں، 26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام کو خراب کیا، ہم عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے ہا کہ بار ایسوسی ایشن نے درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے توفیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
سلمان اکرم کی شاہ محمود سے ملاقات ،عیادت کی ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،شاہ محمود قریشی
وائس چیٔرمین شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی،راجہ سلمان اکرم کے ساتھ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،بانی پی ٹی آئی کو باقی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کی تجویز دیں، شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔