کل حکومت کو مہنگے داموں گندم درآمد کرنا پڑے گی، شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کل حکومت کو مہنگے داموں گندم درآمد کرنا پڑے گی۔ اگر آپ گندم کی قیمت کو فری مارکیٹ پر چھوڑیں گے تو پھر روٹی کی قیمت بھی فری مارکیٹ پر آ جائے گی۔
اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ اپ یا تو کسان کو اجازت دیں کہ وہ اپنی گندم برآمد کرے، اسے 3500 روپے من ریٹ مل جائے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے پیٹرولیم لیوی طے کرنے کا اختیار حکومت کو دے دیا گیا ہے جو غیر قانونی ہے، کوئی بھی ٹیکس لگانے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہد خاقان
پڑھیں:
حکومت بلوچستان کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران کا خدشہ
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال 2024 سے 2025 کیلیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی۔ اسلیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث گندم کا بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال 2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی۔ اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔ ذرائع نے مقامی اخبار کو بتایا کہ کابینہ کی منظوری سے صوبے میں 2023 کا اسٹاک ریلیز کر دیا گیا ہے۔ تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں ہے۔ موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوا دی گئی ہے۔ سمری میں پاسکو یا حکومت پنجاب سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔