آڈیو لیکس کیس؛ علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی عدم دستیابی کے باعث علی امین گنڈا پورکے کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
مزید پڑھیں: شراب، اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف فرد جرم کی کارروائی موخر ہوگئی۔ فرد جرم آئندہ کسی سماعت پر عائد کی جائے گی۔ علی امین گنڈا پور اور دیگرملزمان کے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کی گئی۔ علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق خان کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور
پڑھیں:
علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور ان کے وکلا آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے
نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے 7 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیٔے۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کی جہاں علیمہ خان اور ان کے وکلا آج بھی پیش نہیں ہوئے۔علیمہ خان کی عدم حاضری پر عدالت نے ان کے ساتویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے، جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق متعلقہ بینکوں میں علیمہ خان کے نام سے نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس ہیں اور جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی عدالت نے ان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔بعد ازاں عدالت نے ساتویں مرتبہ علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔