گیس مہنگی ہونے کا امکان، سوئی نادرن گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
سوئی نادرن گیس کمپنی نے 735 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کیلیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) میں درخواست دے دی۔
چیئرمین اوگرا سوئی ناردن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس میں گیس کی قیمت میں اضافے کی عوامی سماعت ہوئی۔ ہوٹل اورٹیکسٹائل سمیت دیگر صارفین نے اضافے کی مخالفت کر دی۔ ایل این جی ڈائی ورجن کے معاملے پر اوگرا ممبر فنانس اور چیف فنانس افسر سوئی ناردرن کے درمیان تکرارہوئی۔
مزید پڑھیں: گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان؛ قیمت میں اضافے کیلیے اوگرا میں درخواستیں دائر
ممبر فنانس اوگرا نے کہا کہ آپ تیاری کرکے نہیں آئے۔سوئی ناردن گیس نے گھریلو کنکشن سے پابندی ہٹانے کی درخواست کر دی۔ سوئی نادرن کا موقف تھا کہ مہنگی ایل این جی لے کر سستی فروخت نہیں کرسکتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اضافے کی
پڑھیں:
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 4700 روپے اضافے کے بعد 391000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4030 روپے اضافے کے بعد 335219 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307295 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 49 ڈالر اضافے کے بعد 3692 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا