کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین کے قتل کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
کراچی:
اورنگی ٹاؤن میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شب پاکستان بازار تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کی مدعیت میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔
مقتول کے والد محمد کلام ولد عبدالکریم کے مطابق میں گلشنِ ضیاء گلی نمبر ایک میں اپنے گھر کے سامنے کرسی ڈال کر بیٹھا ہوا تھا، ہمارے گھر کے آگے کیمپ آفس میں بیٹا عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کوآرڈینیٹر محمد کلام ولد محمد کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔
مقتول کے والد کے مطابق موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان آئے، 2 ملزمان کیمپ آفس میں چلے گئے، ایک ملزم باہر موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا۔ تقریباً سات بجکر 50 منٹ پر محمد کلام شور کرتا ہوا باہر آیا، کیمپ آفس کے اندر سے فائرنگ کی آواز بھی آئی، دو ملزمان اندر سے بھاگتے ہوئے باہر آئے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔
میں محمد کلام کے ساتھ کیمپ آفس میں گیا تو دیکھا میرا بیٹا محمد عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو گولیاں لگی ہوئی ہیں۔ زخمی عامر بھٹو کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر بسم اللہ چوک پہنچے، وہاں سے ایمبولینس میں ڈال کر اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس دوران میرا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق میرے بیٹے کو نامعلوم وجوہات اور نامعلوم رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عامر بھٹو کو موٹر سائیکل محمد کلام کیمپ آفس کے مطابق
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دے دی
پارٹی کے کارکن اور جیالے 21 ستمبر 2025 کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہیں کریں گے بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے دن کو خدمتِ خلق اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیا جائے گا،
ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 ستمبر 2025 کو خوشی منانے کا حقیقی انداز عوام کے درمیان اپنایا جائے گا۔ پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے جس سے براہِ راست سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی اور سیلاب زدگان کے درمیان میں خوشیوں کے پل بانٹے جائیں گے