کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے، رکاوٹیں دور کرناہوں گی۔
ایف بی آر کے پرفارمنس منیجمنٹ سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے پوری ٹیم نے محنت کی،انشااللہ ہم اپنے اہداف حاصل کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قرضوں سے نجات کے لیے اہداف پر تیز پیش رفت یقینی بنانی ہے، پاکستان کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے محنت ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس محصولات میں گزشتہ سال کی نسبت27فیصد اضافہ قابل ستائش ہے،کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اگر قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے اور آئی ایم ایف سے کبھی چھٹکارا نہیں مل سکے گا،قرضوں کی وجہ سے معیشت پر بوجھ پڑا،ہمیں اس چنگل سے نکلنا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کارکردگی سے متعلق سقم دور کرنے ہوں گے، ماضی سے سبق سیکھ کر ذمہ داری سے آگے بڑھنا،کام کرنا ہے، ایف بی آر نے ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا مؤثر استعمال نہیں کیا، تمام اداروں کے اہلکار محنت اور جذبے سے ملک کی خدمت کریں۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر
پڑھیں:
سبزی فروش کے بیٹے کی محنت رنگ لے آئی؛ والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا
لاہور:سبزی فروش کے بیٹے نے محنت سے پڑھائی کرکے میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
سرکاری اسکول میں پڑھنے والے ہونہار طالب علم نے میٹرک کے امتحانات میں غیر معمولی کامیابی حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ تعلیمی ادارے کا بھی نام روشن کر دیا۔
گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کے طالبعلم ملک فیضان رضا، جس کے والد سبزی فروش ہیں، نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔
فیضان رضا کی شاندار کامیابی پر ان کے اساتذہ، والدین اور اسکول انتظامیہ فخر محسوس کر رہے ہیں۔ پرنسپل کے مطابق فیضان کی لگن، مسلسل محنت اور مثالی کارکردگی اسکول کے لیے اعزاز کا سبب بنی ہے۔
فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اس کے اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ اس نے ثابت کر دیا کہ وسائل کی کمی کبھی بھی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی اگر انسان میں جذبہ، محنت اور عزم موجود ہو۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نہ صرف فیضان کے والدین کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ دیگر طلبہ کے لیے بھی ایک مثال ہے کہ محنت اور استقامت کے ساتھ کسی بھی منزل کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔