پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے: خرم شیر زمان
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
خرم شیر زمان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ ترمیم کر کے کراچی کے ساتھ سازش کی ہے، پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے۔
انہوں نے کہا کہ شہری ٹینکر اور ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک ہو رہے ہیں، میئر کراچی شہر کی بہتری کے لیے کام کریں۔
یاد رہے کہ 10 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز میں ترمیم کے خلاف جماعتٍ اسلامی اور پاسبان کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔
عدالت نے درخواستیں پہلے سے زیرِ سماعت درخواست کے ساتھ یکجا کر دی تھیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی، طلال چوہدری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ کسی بھی آئینی ترمیم کےلیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم بھی پیپلز پارٹی کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں ہے، قومی مفاد کی کسی بھی ترمیم میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ ماضی میں فضل الرحمان کے ذریعے پی ٹی آئی کو بھی آن بورڈ لیا مگر انہوں نے آخر میں ووٹ نہیں دیا۔اُن کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم پر اسپیکر آفس میں اپوزیشن کے تمام تحفظات دور کیے تھے، 27ویں ترمیم کےلیے دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی آن بورڈ لیا جائے گا۔طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بہتری کے لیے ترامیم کی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے، پارلیمنٹ اگر قانون سازی نہیں کرے گی تو اور کیا کرے گی۔
مجھے ایک ایم و یو کا نتیجہ دکھا دیں جو اس حکومت نےکیا،25 ارب ڈالر انویسٹمنٹ تو بہت بڑی بات یہ البیک ہی پاکستان لے آئیں، تیمور جھگڑا
مزید :