اسلام آباد/کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)کابل میں پاک افغان مذاکرات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اور افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی سمیت دیگر دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوندزاد سے ملاقات کی جس میں سکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں برادرانہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے افغان حکام کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان ہم منصب امیر متقی سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس بات پر اتفاق کیا کہ دو برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔افغان میڈیا کے مطابق ملاقات میں وزرائے خارجہ نے پناہ گزینوں ، سیاسی، اقتصادی، تجارتی، راہداری کے مسائل، بڑے منصوبوں اور دونوں ممالک کے درمیان متعدد دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ امارت اسلامیہ اپنی متوازن اور معیشت پر مبنی پالیسی کی روشنی میں پاکستان سمیت پوری دنیا کے ساتھ مثبت اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کی خواہاں ہے۔ افغان وزیر خارجہ نے افغانستان کی موجودہ مثبت صورتحال پر روشنی ڈالی اور امارت اسلامیہ کی مکمل خود مختاری کے تحت ہونے والی پیش رفت اور مختلف شعبوں میں پیدا ہونے والے مواقع کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

امیرخان متقی نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ تجارت، ٹرانزٹ اور مشترکہ منصوبوں کو وسعت دینے کے لیے بے چین ہے۔ امیر خان متقی نے پاکستانی وفد کو یقین دلایا کہ مسائل کے حل اور ان علاقوں میں سہولیات پیدا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی صورتحال اور جبری ملک بدری پر بھی اپنی گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستانی حکام پر زور دیا کہ وہ وہاں مقیم افغانوں اور وہاں آنے والوں کے حقوق کی پامالی کو روکیں۔علاوہ ازیں پاکستانی وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بھی اپنے دورہ افغانستان پر خوشی کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ تعلقات کی بہتری، مضبوطی اور اضافے میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے افغان وزیر خارجہ کو اعلیٰ سطحی دورے جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔اسحق ڈار نے کہا کہ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے بڑی تعداد میں تجارتی سامان پر ٹیرف میں کمی کی گئی ہے اور تجارتی سامان کی نقل و حمل کے شعبوں میں موثر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور ٹرانزٹ کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا بھی اظہار کیا اور ان شعبوں میں ضروری سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا اور وہ اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی جائیدادیں اور سرمایہ ان کی ملکیت ہے اور کوئی بھی ان کے سامان پر قبضہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ پاکستانی سیکیورٹی ادارے اس سلسلے میں کسی بھی من مانی کارروائی کو روکیں گے۔ملاقات میں سفارتی تعلقات میں اضافہ، رابطہ کاری، مشترکہ تعاون، ویزوں میں اضافہ اور سہولت کاری، زرعی مصنوعات کی تیز رفتار نقل و حمل، تجارت اور ٹرانزٹ کی ترقی، اور اس کی اہمیت، جاری عمل اور فغان ٹرانس، CASA 1000، تائپے، اور TAP جیسے بڑے منصوبوں پر خصوصی توجہ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر مذکورہ بالا مسائل کی پیروی اور دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کے لیے موثر طریقے تلاش کرنے کے لیے مشترکہ کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔قبل ازیں وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی افغان وزارت خارجہ آمد پر افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے انکا استقبال کیا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے جس میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا اور مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کو مثبت ماحول میں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔قبل ازیں کابل پہنچنے پر ہوائی اڈے پر افغان ڈپٹی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد نعیم وردگ، ڈی جی وزارت خارجہ مفتی نور احمد، چیف آف سٹیٹ پروٹوکول فیصل جلالی نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن سفیر عبید الرحمان نظامانی اور سفارتخانے کے افسران بھی موجود تھے۔

کابل روانگی سے قبل اسحاق ڈار نے کہاکہ دہشت گردی کا معاملہ پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے، افغانستان کے ساتھ سکیورٹی ایشوز پر تحفظات ہیں، ہمارے لیے پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت انتہائی اہم ہے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ دونوں ممالک کے عوام کی بہتری چاہتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاشی و اقتصادی اور تجارتی شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں جو پوری طرح استعمال نہیں ہو رہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان سے روابط میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے درمیان ریلوے لنک کے لیے افغانستان اہم ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، کوشش ہو گی کہ دونوں ممالک مل کر کام کریں۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری رہی ہے، وزیراعظم سمیت سب نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کیساتھ بات چیت کی جائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تبادلہ خیال کیا گیا افغان وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ممالک کے درمیان پر تبادلہ خیال دونوں ممالک کے افغانستان کے نے افغانستان کا اظہار کیا پاکستان کے ملاقات میں نے کہا کہ کہ افغان انہوں نے نے افغان کے ساتھ پر بھی کے لیے

پڑھیں:

بھارت کے ہر اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کا کہنا ہے کہ بھارت کے ہر اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا، وزارت خارجہ نے سفارشات تیار کر لی ہیں، قومی سلامتی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔اسحاق ڈار نے  کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کی ذمے داری جس تنظیم نے لی ہے اس سے تو ہمارا کوئی لینا دینا ہی نہیں ہے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نےکہا کہ بھارت کے ہر اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا، وزارت خارجہ نے سفارشات تیار کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت سے ہمارے پہلے ہی مسائل چل رہے ہیں اور عالمی بینک بھی اس سلسلے میں بات چیت میں شریک ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پاکستان بھارت کےکسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی پوزیشن میں ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ابھینندن کی شکل میں دیا گیا جواب بھارت کو یاد ہوگا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت پہلگام واقعے پر دوسروں پر الزام دھرنے کے بجائے خود احتسابی کرے۔ تفتیش کر کے ذمہ داروں کو تلاش کرے، پاکستان پر الزام لگانا نامناسب بات ہے۔ یہ امکان بھی ہےکہ پہلگام حملہ خود بھارت کا "فالس فلیگ آپریشن" ہو۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھارت سے بھی تو پوچھے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ لوگ مارے جا رہے ہیں تو وہاں کئی عشروں سے موجود سات لاکھ فوج کر کیا رہی ہے؟بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کو بہانہ بنا کر پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنےکا اعلان کیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے کینسل کیے جارہے ہیں۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتی شہری یکم مئی تک اٹاری چیک پوسٹ کے راستے واپس آسکتے ہیں۔بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن میں تمام دفاعی، فوجی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے دیا جب کہ بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ محدود کر دیا جائے گا، بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ یکم مئی تک 55 سے کم کر کے 30 کردیا جائے گا۔بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی سارک ویزہ استثنیٰ پروگرام کے تحت بھارت کا سفر نہیں کرسکیں گے، سارک اسکیم کے تحت جو بھی ویزے جاری کیے گئے وہ منسوخ سمجھے جائیں گے، سارک اسکیم کے تحت بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں واپس جانا ہوگا۔منگل کو مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک 12 زخمی ہوگئے۔بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں2 غیر ملکی سیاح اور بھارتی بحریہ کا افسر بھی شامل تھے،غیر ملکیوں کا تعلق اٹلی اور اسرائیل سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق 
  • اسحاق ڈار سے ازبک وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، ریل لائن منصوبے پر گفتگو
  • بھارت کے ہر اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
  • ایم ڈبلیو ایم وفد کی خالد خورشید سے ملاقات، اہم علاقائی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • ایران جوہری مذاکرات: پوٹن اور عمان کے سلطان میں تبادلہ خیال
  • عمان کے سلطان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات، ایرانی جوہری مذاکرات پر تبادلہ خیال
  • وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے بعد اہم پیشرفت، فیڈرل کنٹرول روم قائم
  • کوئٹہ: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینر سے 2600 کلو افیون برآمد