پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہیٹ ویو الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے درجۂ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 26 اپریل سے 01 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجۂ حرارت بڑھنے کا خدشہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمۂ متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر الرٹ رہیں۔
سندھ اور پنجاب کے مخلتف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمۂ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے حکّام کا کہنا ہے کہ اربن سینٹرز، پبلک پارکس، کمیونٹی ہالز، یونین کونسل دفاتر اور دیگر لوکل گورنمنٹ بلڈنگز میں عارضی اور مستقل کولنگ شیلٹرز کا انتظام کیا جائے۔
حکّام نے کہا کہ مارکیٹس، بس اسٹاپ، مذہبی عبادت گاہوں پر ہائیڈریشن پوائنٹس اور پانی کی دستیابی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری
—فائل فوٹوپروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
صوبے کے مختلف علاقوں میں 5 نومبر تک وقفے وقفے سے بارشوں و برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تمام اضلاع کی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں کی بندش کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔