مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترا آئی ہے، رہنما پی پی پی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
لاہور:
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ نے سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کے بعد ڈپٹی کمشنر کی تبدیلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت گھبرا کر پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
رہنما پی پی پی حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پی پی- 52کا شیڈول آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی تبدیلی کھلی دھاندلی ہے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد پنجاب انتظامیہ کس قانون کے تحت سیالکوٹ میں تقرر تبادلے کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کی صوبائی حکومت گھبرا کر پھر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے کا نوٹس لیں۔
حسن مرتضیٰ نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے بعد کسی سے چارج لے کر بھی پوسٹنگ نہیں کی جا سکتی، سرکاری افسران کسی فرد واحد کے بجائے ریاست کی ملازمت کریں، پیپلز پارٹی اس پر احتجاج اور الیکشن کمشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں تو یہ بوکھلا اٹھے ہیں، جب انتخابی میدان لگے گا تو پھر یہ لوگ کیا کریں گے۔
رہنما پی پی پی نے کہا کہ الیکشن کمشن ضمنی الیکشن والے حلقوں میں اپنی رٹ قائم کرے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سندھ بار کونسل کا الیکشن؛ پیپلز پارٹی کے گڑھ میں صوبائی وزیر ہا گئے
سٹی42: سندھ بار کونسل کے الیکشن میں صوبائی وزیر ہار گئے۔ شہید بینظیر آباد کی بار نے صوبائی ھکومت کے اہم وزیر کو مسترد کر دیا۔
کسندھ بار کونسل کے الیکشن کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اب تک سامنے آنے والے نتائج میں سے دلچسپ نتیجہ شہید بینظر آباد (نوابشاہ) سے آیا ہے جہاں سندھ بار مین رکن کی نشست پر الیکشن لڑنے والےصوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار ہار گئے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
سندھ بار کونسل کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیاء الحسن لنجار کو شکست ہو گئی ہے۔
ضیاء الحسن لنجار شہید بینظیر آباد سے امیدوار تھے۔ ان کے مقابل پروگریسو ک گروپ کے امیدوار کے بی رند 198 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔
ضیا الھسن لنجار سندھ نیشنل لائیرز گروپ کے امیدوار تھے۔ آج ہونے والی پولنگ کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ ضیاء لنجار کو صرف 148 ووٹ ملے۔ وہ پروگریسو گروپ کے امیدوار کے بی رند سے 50 ووٹوں کے بھاری فرق سے ہار گئے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا
Waseem Azmet