بنگلادیش کا اپنے فوجیوں کو قطر بھیجنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
بنگلا دیش نے قطر کی مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کے لیے اپنے سیکڑوں فوجیوں کو بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پیش رفت بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس اور قطری قیادت کے درمیان حالیہ مذاکرات کے بعد سامنے آئی ہے۔
بنگلادیش کے عبوری سربراہ پروفیسر محمد یونس دوحہ میں قطر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ "ارتنا سمٹ" میں شرکت کے لیے گئے تھے۔
اسی دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجیوں اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق یہ معاہدہ فائنل کیا گیا تھا۔
قطری فوج میں کام کرنے کے لیے شیخ حسینہ واجد کی کابینہ نے فروری 2023 میں 1129 اہلکاروں کی قطر منتقلی کی منظوری دی تھی۔
یاد رہے کہ بنگلا دیش کے تقریباً 6 ہزار سے زائد اہلکار کویت کی مسلح افواج میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
کویت اور بنگلہ دیش کے درمیان یہ تعاون 1991 کی خلیجی جنگ کے بعد شروع ہوا۔ جس کا آغاز بارودی سرنگوں کی صفائی سے ہوا اور بعد ازاں تعمیراتی، طبی اور لاجسٹک معاونت جیسے دیگر شعبوں میں بھی وسعت اختیار کر گیا۔
علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بھی اس وقت 6 ہزار 300 سے زائد بنگلادیشی اہلکار تعینات ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اور بنگلادیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری دینےکا فیصلہ
پاکستان اور بنگلا دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا اصولی فیصلہ کرلیا۔ڈھاکا میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلادیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، پاک بنگلادیش دوطرفہ تعاون کو فروغ دینےکے لیے مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی، پاکستان اوربنگلا دیش نے سفارتی وسرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا فیصلہ کرلیا۔
ملاقات میں انسداد منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔