رینٹل پاور ریفرنسز؛ سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو نیب سے بڑا ریلیف مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد:سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان رینٹل پاور ریفرنسز سے ڈسچارج کر دیے گئے۔
نیب کورٹ نمبر 2 نے 3 اہم ریفرنسز کے فیصلے سنا دیے۔ جج محمد علی وڑائچ نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر 3 ریفرنسز کے فیصلے سنائے۔
کارکے شپ ریفرنس سے راجہ پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان ڈسچارج کر دیے گئے۔
کارکے شپ نیب ریفرنس میں 22 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا گیا تھا۔ کارکے کمپنی کی جانب سے پاکستان کے خلاف 200ارب ہرجانہ کا دعویٰ بھی دائر کیا گیا تھا۔
بکھی پاور پروجیکٹ شیخوپورہ ریفرنس سے سابق چیئرمین واپڈا سمیت 6 ملزمان مقدمے سے ڈسچارج کیے گئے۔ بکھی پاور پروجیکٹ 96 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ تھا۔
شرقپور پاور ریفرنس میں بھی عدالت نے ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ عدالت نے شرقپور، بکھی اور کارکے شپ ریفرنسز کے فیصلے سنائے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
فائل فوٹوسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مری سے اسپتال ذرائع کے مطابق طبی معائنے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو 2 اسٹنٹ ڈالے گئے، سابق وزیراعظم کی حالت اب مستحکم اور تسلی بخش ہے۔
اہلخانہ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔