جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈنگ کیس، انور مجید کی بریت کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی کی بینکنگ عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران اومنی گروپ کے انور مجید اور حسین لوائی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ آج شریک ملزم انور مجید نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔
منی لانڈرنگ اسکینڈل میں گرفتار اومنی گروپ کے مالک.
درخواست گزار نے کہا کہ فریال تالپور سمیت 20 ملزمان کے نام مقدمے سے خارج ہوچکے ہیں، میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، مقدمے سے بری کیا جائے۔
بینکنگ کورٹ نے ملزمان کے وکلاء کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی اور مقدمے کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
احتجاج کیس، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی درخواست ضمانت خارج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ پیرکوانسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اور عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کردیں۔