پاکستانی مندوب عاصم افتخار کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔
سفیر عاصم افتخار اور انتونیو گوتریس کی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی اور دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر سفیر عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔
دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار آج نیویارک میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے ہوگی۔
دوسری جانب امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ امریکا میں یہ توقع کی جا رہی ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا جائے گا اور اعلیٰ ترین سطح پر امریکی وزیرخارجہ کی طرف سے اس کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
ایف سی انڈرپاس کے قریب تیز رفتار رکشہ اُلٹنے سے5افراد زخمی
انہوں نے کہا کہ امریکا میں اسی بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکاجائے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارت انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے، عاصم افتخار‘اوآئی سی گروپ کوبریفنگ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔(جاری ہے)
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوب ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔
پاکستانی مشن کے مطابق او آئی سی اراکین نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور زور دیا کہ سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی ختم کی جائے۔او آئی سی اراکین نے مزید کہا کہ مسائل کی جڑوں کو ختم کیا جائے جس میں جموں و کشمیر کے تنازع کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کی قرار دادوں کے مطابق منصفانہ حل بھی شامل ہے۔