معروف شیعہ رہنماء، خمینی فاونڈیشن پاکستان کے بانی سید امیر علی شاہ قضائے الہیٰ سے وفات پا گئے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
آپ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے دوستوں میں سے تھے۔ سید امیر علی شاہ کی نماز جنازہ بروز جمعہ 2 مئی ڈیڑھ بجے دن امامیہ مسجد سمن آباد نزد شباب چوک لاہور میں ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ معروف شیعہ رہنماء اور خمینی فاونڈیشن پاکستان کے بانی لاہور کے
سید امیر علی شاہ صاحب قضائے الہیٰ سے وفات پا گئے ہیں۔ "إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ" سید امیر علی شاہ ملی و سماجی أمور کے لئے فعال اور متحرک شخصیت تھے۔ آپ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے دوستوں میں سے تھے۔ سید امیر علی شاہ کی نماز جنازہ بروز جمعہ 2 مئی ڈیڑھ بجے دن امامیہ مسجد سمن آباد نزد شباب چوک لاہور میں ادا کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سید امیر علی شاہ
پڑھیں:
اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے جبکہ ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے، ٹیک اوے اور ڈلیوری سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز اور تقریباتی مقامات کے اوقات رات 10 بجے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق ضروری خدمات اوقات کار کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔
صوبائی حکومتوں کو وفاقی اداروں کے تعاون سے نئے اوقات کار پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔