فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس سے ملاقات کی ہے۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کی گئی۔

بھارت انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے، عاصم افتخار

او آئی سی اراکین نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔ 

عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار آج نیویارک میں اہم پریس کانفرنس کریں گے، یہ پریس کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے ہوگی۔

اس سے قبل عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عاصم افتخار

پڑھیں:

پاک بھارت کشیدگی، او آئی سی کا پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، بھارتی رویئے نے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بار ے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارت کے سیاسی بنیادوں پر غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، بھارتی رویئے نے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا، او آئی سی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
  • عاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو
  • پاکستانی مندوب عاصم افتخار کی یو این سیکرٹری جنرل سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر گفتگو
  • اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل سے پاکستانی مندوب عاصم افتخار کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
  • بھارت انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے، عاصم افتخار‘اوآئی سی گروپ کوبریفنگ
  • بھارت اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا، دنیا غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے: عاصم افتخار
  • دنیا بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے:عاصم افتخار
  • بھارت انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے، عاصم افتخار
  • پاک بھارت کشیدگی، او آئی سی کا پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار