امریکا نے بھارت اور پاکستان پر مسائل کا ذمے دارانہ حل نکالنے پر زور دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
امریکا نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ مسائل کا ذمے دارانہ حل نکالیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے بدھ کو بات کی تھی۔
جس میں سیکریٹری روبیو نے دونوں ملکوں سے کہا کہ وہ ایسا ذمہ دارانہ حل نکالیں جس سے جنوب ایشیا میں طویل المدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔
ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے، ٹرمپ انتظامیہ فریقوں سے کہہ رہی ہے کہ وہ ذمہ دارانہ حل نکالیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں: چین
چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی دفترِخارجہ ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کی جانب سے جوہری تجربات پر عرصہ دراز سے جاری غیر رسمی تعطل کو ختم نہیں کیا گیا ہے۔
چینی دفتر خارجہ ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ چین اب بھی ایٹمی تجربات نہ کرنے کے وعدے کی پاسداری کر رہا ہے۔
ترجمان ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ ’چین بطور ایک ذمہ دار نیوکلیئر ریاست پر امن مقاصد کے لیے چینی ایٹمی پروگرام پر کاربند ہے اور ہماری جوہری حکمت عملی میں استعمال میں پہل کی کوئی پالیسی نہیں ہے اور ہم جوہری تجربات کی پابندی پر عمل پیرا بھی ہیں۔
چینی ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے کہ امریکہ عالمی جوہری تخفیف اسلحہ اور اس کے عدم پھیلاؤ کے میکنیزم، عالمی اسٹریٹجک توازن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مزید اقدامات کرے گا۔