رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی سے اُن کے دفتر منتہائے نور مرکز تحقیقات میں مرکزی سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان و سربراہ الزہراء اکیڈمی (کراچی) علامہ شبیر حسن میثمی نے ہمراہ وفد ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی سے اُن کے دفتر منتہائے نور مرکز تحقیقات میں مرکزی سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان و سربراہ الزہراء اکیڈمی (کراچی) علامہ شبیر حسن میثمی نے ہمراہ وفد ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال خصوصاًٍ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی اور بھارتی مذموم عزائم پر گفتگو کی گئی۔ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے تمام علماء کرام و مشائخ عظام پاک فوج کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ،مملکت خداداد پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں اور ملک کے چپہ چپہ کی حفاظت کے لیے سینہ سپر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی اختلافات کو بھلا کر قوم کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے اور دشمن کی جانب سے حملہ کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

دریں اثناء علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے علامہ شبیر حسن میثمی کو قم المقدسہ ایران میں رہائشی منصوبہ ’’امام علی نقی الھادی ؑ رہائشی کمپلیکس‘‘بارے تفصیلی بریفنگ دی، جس پر انہوں نے بھرپور تعاون اور خوشی کا اظہار کیا اور الزہراء اکیڈمی کی جانب سے شائع شدہ کتب دریچۂ سعادت (کامیابی کے راز)، عرفان (دُعائے عرفہ)، توحید مفضل اور جسم کے عجائبات پیش کیں۔ اس موقع پر علامہ سید افتخار حسین نقوی نے بھی اپنی تالیف شدہ کتب ’’مسلم عائلی قوانین بمطابق فقہ جعفری‘‘، ’’موسوعہ قوانین اسلام‘‘اور مفتی ہاشم نقشبندی کی تالیف شدہ کتاب: ’’اہل البیت علیہم السلام‘‘ پیش کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل زاہد علی اخونزادہ، مولانا امداد علی گھلو، مولانا فیاض مطہری، سید رفعت زیدی اور سید اخلاق اختر زیدی موجود تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کونسل پاکستان

پڑھیں:

چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں

ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔

چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت