اس مٹی میں شہیدوں کا لہو ہے، اس قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا؛ محمد رضوان
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ اس مٹی میں شہیدوں کا لہو ہے، ہماری نسلیں گولیوں کی تڑتڑاہت اور دھماکوں کی گونج سن کر بڑی ہوئی ہیں۔
محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ہم نے اللّٰہ کے پاک کلام سے یہ سیکھا ہے کہ جنگ مت کرو، لیکن اگر تم پر جنگ تھوپ دی جائے تو پھر پیچھے مت ہٹو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے نوجوان زندہ ہیں جو موت سے ایسے محبت کرتے ہیں جیسے کچھ لوگ زندگی سے کرتے ہیں۔
پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان
کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان بہت عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ایسی قوم کو کوئی ہرا نہیں سکتا، اس پر مسلط کی گئی ہر جنگ اسے اور زیادہ جوڑنے، جگانے اور مضبوط بنانے کا سبب بنتی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محمد رضوان
پڑھیں:
بھارت کی جارحیت، شہیدوں کی تعداد میں خوفناک اضافہ
سٹی42: پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحیت کے نتیجہ میں شہید ہونے والے سویلین شہریوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا۔ شہید شہریوں کی تعداد مین خوفناک اضافہ بھارتی فوج کی لائن آف کنترول پر مسلسل جارحیت کے سبب ہو رہا ہے جس کا نشانہ آزاد کشمیر کے نہتے شہری بن رہے ہیں۔
پاکستان آرمی کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے آج بدھ کی شب ہنگامی نیوز کانفرنس کر کے بتایا کہ دشمن کی جارحیت کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کرنے والے سویلین شہریوں کی تعداد اب بڑھ کر 43 ہو گئی ہے۔
ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ مزید شہادتیں لائن آف کنترول پر بھاری جارحیت کے نتیجہ میں ہوئی ہیں۔
جنرل احمد شریف چوہدری کی نیوز کانفرنس جاری ہے۔
وہ دنیا کے میڈیا کے نمائندوں اور پاکستانی عوام کو کل شب بھارت کی جارحیت کا نشانہ بننے والی مسجدوں کے شہید ہونے کے بعد کے مناظر کی آج بنائی ویڈ وز عالمی میدیا کے نمائندوں اور پاکستانی عوام کو دکھا رہے ہیں۔
ضلع خیبر باڑہ ؛ قبائلی مشران، پولیس سمیت نوجوانوں نے بڑی ریلی نکالی
Waseem Azmet