لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ رینجرز اور مقامی شہریوں نے بروقت فائرنگ کرتے ہوئے ڈرون کو واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے، عوام نے افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

بیدیاں روڈ کے قریب بھارتی ڈرون پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ رینجرز اور مقامی شہریوں نے بروقت فائرنگ کرتے ہوئے دشمن کے ڈرون کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، جیسے ہی ڈرون نظر آیا، رینجرز اہلکاروں اور شہریوں نے فوری طور پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے بھارتی ڈرون کو بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا۔

واقعے کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں بھارتی ڈرون کو نشانے پر لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کے بعد شہریوں نے پاک فوج اور رینجرز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی بھارتی جارحیت اور سازش کے خلاف افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی ناپاک ارادے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شہریوں نے کی کوشش ڈرون کو

پڑھیں:

بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

—فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا۔

اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ لاہور، گوجرانوالا، چکوال، بہاولپور، کراچی، اٹک اور چھور میں ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 4 افسران زخمی ہوئے ہیں جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہو ا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جیسے جیسے صورتِ حال آگے بڑھتی رہے گی، آپ کو میں اس حوالے سے آگاہ کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمدپور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ-29 اور ایک ایس یو-30 طیارے کے ساتھ ساتھھ ایک کومبیٹ ڈرون بھی مار گرایا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی 3 ایئربیس پرحملے کی کوشش ناکام، بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • نور خان ایئر بیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا
  • لاہور: سرحدی علاقے میں شہری کی بھارتی ڈرون پر فائرنگ
  • بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
  • لاہور میں بھارتی سرویلنس ڈرون کی پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی
  • بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارت کی ایک بارپھر پاکستانی حدود میں دراندازی،12ڈرون مارگرائے،1شہری شہید، 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 زخمی
  • بھارت کا بزدلانہ حملہ: ایک اور بھارتی طیارے کے گرنے کی فوٹیج منظر عام پر  آگئی
  • پاک فوج نے مزید 4 بھارتی ڈرون مار گرائے، کل تعداد 7 ہوگئی