شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے جعلی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کا اس پلیٹ فارم پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں اور ان سے منسوب کیا گیا سیاسی بیان مکمل طور پر بے بنیاد ہے سوشل میڈیا پر ایک جعلی اکاؤنٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق متنازع بیان حبا بخاری کے نام سے شیئر کیا جس پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار سامنے آیا تاہم اداکارہ نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر وضاحت دی کہ وہ ایکس پر موجود ہی نہیں ہیں اور ان کے نام سے بنے ہوئے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ایسے جعلی اکاؤنٹس کو فوری طور پر رپورٹ کیا جائے تاکہ جھوٹی خبروں اور غلط فہمیوں کا سدباب کیا جا سکے حبا بخاری نے کہا کہ ان سے منسوب کسی بھی سماجی یا سیاسی بیان کو سنجیدہ نہ لیا جائے جب تک وہ خود اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے کوئی پیغام جاری نہ کریں ان کے اس بیان کے بعد مداحوں میں پھیلی غلط فہمی ختم ہو گئی ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزارت اقتصادی امور نے ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ایکس پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے پیش نظر اہم ایڈوائزری جاری کی تھی۔

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی  

 نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا تھا سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے، دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔

 ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ یہ عناصر فریب پر مبنی پیغامات، فشنگ سکیمز اور جھوٹی کہانیوں سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پاکستانی جنگی طیاروں کو تباہ کرنے اور پاکستان کی جانب سے بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر پر حملوں سے متعلق گمراہ کن پیغامات پھیلائے جا رہے ہیں جس کی پاکستانی حکام نے سختی سے تردید کی ہے۔

غیر ملکی خاتون سے لوٹ مار اور زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • حبا بخاری نے مداحوں کو دھوکا کھانے سے بچا لیا
  • وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا
  • وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا
  • ایکس پر ہوں ہی نہیں، حبا بخاری کا جعلی ایکس اکاؤنٹ پر ردعمل
  • میں ایکس پر ہوں ہی نہیں، حبا بخاری کا جعلی ایکس اکاؤنٹ پر ردعمل
  • ہانیہ عامر کا انسٹاگرام فیک اکاونٹ بھارت میں وائرل،اداکارہ نے مداحوں کوخبردار کردیا۔
  • ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے؟ اداکارہ کا بیان آگیا
  • بھارتی میڈ یا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جعلی اے آئی ویڈیو چلا کر سب سے بڑی فیک نیوز دے دی
  • پاکستانی پائلٹ کی بھارتی حراست کی خبر جھوٹی قرار، وزارت اطلاعات نے تردید کر دی