پولیس کا ہر جوان پاک فوج کےساتھ کھڑاہے: آئی جی پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
علی ساہی :موجودہ سرحدی کشیدہ صورتحال، پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ،پنجاب پولیس کا ہر جوان پاک فوج کےساتھ کھڑاہے،غیر ملکی سفارتخانوں، حساس مقامات و تنصیبات کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔
آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا مزیدکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو ، سکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز، فرضی مشقیں جاری رکھی جائیں۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکم
آئی جی پنجاب---فائل فوٹوآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے کچے کے ڈاکوؤں اور ان کےسہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے، پولیس کی آپریشنل، اسٹریٹیجک، لاجسٹکس تیاریاں مکمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122، سیکیورٹی اداروں سے رابطے میں ہیں، پنجاب پولیس اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔