تعاون بڑھانے کی ضرورت، گورنر پنجاب: فلپائنی اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر ہائوس لاہور میں فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل فہدل شیخ نے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو تعلیم، سیاحت اور تجارت کے شعبے میں بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان فلپائن کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ تعلیم، تجارت اور سیاحت کے شعبے میں تعلقات کو وسعت دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں، بالخصوص ٹیکسٹائل اور فارماسوٹیکل سیکٹر میں تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان فلپائن کے درمیان سٹوڈنٹس ایکسچیج پروگرام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ پاکستان سے دو طلبہ کسی بھی شعبے میں فلپائن میں جا کر مفت تعلیم حاصل کریں گے اور اسی پروگرام کے تحت فلپائن سے دو طلباء پاکستان کے تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کریں گے۔ بعد ازاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے لاہور میں فلاحی لنگر خانے کا دورہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب
پڑھیں:
ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
تہران(نیوز ڈیسک) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔
عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔
معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں۔’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی