امن کیلئے خاموش تھے، دشمن نے حد پار کی تو کڑی ضرب لگائی: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) آپریشن بْنیَان مَّرصْوص پر وزیراعلی مریم نواز نے پاک فوج کے لیے اعزاز و افتخار کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف عبرتناک جوابی کارروائی پر اظہار تفاخر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو اور تمہاری غیرت کو سلام ہو۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ سلام ہے ان محافظوں کو جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔ آپریشن جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے۔ جب دشمن نے حدپار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلااور کڑی ضرب دی۔ پاکستان کاایک ایک سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے۔ امن کے خواہاں ضرورہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے۔ وزیراعلی ٰمریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تار سے ہی نہیں، شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔ دوسری جانب صوبہ بھر میں 48گھنٹے میں 50ہزار سے زائدرضا کاروں نے شہری دفاع کی ٹریننگ مکمل کرلی۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پرریسکیو اور سول ڈیفنس کی فرضی مشقیں ریسکیو1122 کا ٹریننگ پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیرکی زیر نگرانی صوبہ بھر میں کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ دی جارہی ہے۔ کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ کا دورانیہ چارگھنٹے مقرر کیاگیا۔’’کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ‘‘ پروگرام کے تحت رضا کاروں کی ایمرجنسی سروسزاورسول ڈیفنس بم ڈسپوزل ٹریننگ کے دوران ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی ذمہ داریوں اورسوشل میڈیا سے متعلق آگاہی دی جارہی ہے اور ہنگامی صورتحال میں بچاؤ اورمیڈیکل کٹ کے استعمال کے بارے میں بتایا جاتاہے۔ رضا کاروں کو ہنگامی حالات میں خون کے بہاؤکو کنٹرول کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے اور رضاکارو ں کو فریکچر مینجمنٹ اور سی پی آر کی ٹریننگ دی جاتی ہے’’کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ‘‘ میں ایمرجنسی وارننگ اورسائرن کے طریقہ کارسے آگاہ کیا جاتا ہے ۔’’کمیونٹی ایمرجنسی تیاری اوررسپانس ٹریننگ‘‘ کے لئے شہری موبائل ایپلی کیشن اورویب پورٹل کے ذریعے بھی اپلائی کر سکتے ہیں،کمیونٹی گروپس کے لئے آن لائن com@rescue.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
گندم کے کاشتکاروں کی معاونت، پیداوار میں اضافے کا پلان طلب، پنجاب کو سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے موبائل فون کمپنی کے سی ای او عامر ابراہیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب میں سرمایہ کاری اور بہترین کاروباری مواقع پر گفتگوہوئی عامر ابراہیم نے موبائل سیکٹر میں بہتری کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام تر اقدامات کررہے ہیں۔ پنجاب کومقامی اور غیرملکی سرمایہ کاری کا ہب بنانا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں گندم کی کاشت سے پہلے حکومت پنجاب متحرک ہے کاشتکارکی سپورٹ کے لئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر جامع پروگرام مرتب کیا جائے گا۔ مریم نواز نے گندم کے کاشتکار کی معاونت اور پیداوار میں اضافہ کے لئے جامع پلان طلب کر لیاہے۔ پنجاب میں گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی کے لئے اقدامات کا حکم دیا ہے۔ گندم کی بوائی سے قبل کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ گندم کے چھوٹے کاشتکار کو ریلیف کے لئے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔ گندم کی کاشت سے قبل 100ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں بہتر پیداوار کے لئے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے۔ دو ماہ کے دوران کاشتکاروں کو مجموعی طور پر 63 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 50 ارب روپے کے بلاسود قرض حاصل کیے۔ وزیراعلیٰ کے گندم سپورٹ پروگرام کے تحت 13 ارب روپے سبسڈی دی گئی۔ کسان کارڈ پراجیکٹ کی وجہ سے پنجاب میں کھاد بالخصوص ڈی اے پی کا استعمال بڑھ گیا۔ وزیراعلی نے کہاکہ گندم کے کاشتکار کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، حکومت پورا ساتھ دے گی۔ پنجاب کے کاشتکار کو سب سے زیادہ سہولت اور حکومتی معاونت حاصل ہے۔ دوسری جانب مریم نواز شریف نے ڈومیلی اور پسرور میں برساتی نالوں میں ڈوبنے سے دو بچو ں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جہلم اور سیالکوٹ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔