گوادر میں دستی بم حملہ، پولیس مقابلے میں اہلکار شہید، ایک دہشت گرد مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
گوادر (نیوزڈیسک) گوادر میں ایک گھر پر دستی بم حملہ، پولیس کی فوری کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ایک اہلکار بھی شہید ہوگیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق دہشت گردوں نے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم حملہ کیا جس سے تین افراد زخمی ہوگئے۔
شاہد رند نے بتایا کہ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فرار ہونے کی کوشش کرنے والے حملہ آوروں کو گھیر لیا جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، پولیس سے مقابلہ میں ایک حملہ آور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق پولیس اہلکار محمد خماری فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: گلستانِ جوہر میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم دھماکا
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 11 میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم دھماکا ہوا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ مذکورہ چوکی پر طلب کر لیا گیا ہے۔
کراچی کے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم پھٹنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ایس پی گلشنِ اقبال ڈویژن کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 11 میں پولیس چوکی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم نے دستی بم پھینکا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس چوکی بند تھی، اس لیے دستی بم سڑک پر گر کر پھٹا۔