ملک بھر میں بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش، ژالہ باری اور شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اسلام آباد، مری، گلیات اور راولپنڈی کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ اور بونیر میں بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور اور مہمند میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔باجوڑ، کوہاٹ، خیبر اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند ایک مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، مالم جبہ میں سب سے کم درجہ حرارت 8 اور کالام میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزیدپڑھیں:امریکی و برطانوی صحافیوں نے پاکستان سے خوفزدہ بھارت کے پول کھول دیئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ محکمہ موسمیات علاقوں میں ساتھ بارش کا امکان کے ساتھ کیا گیا
پڑھیں:
کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا جارہا ہے: منعم ظفر خان
— فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ کریم آباد انڈر پاس منصوبے کے نام پر لوگوں کے ساتھ دھوکا کیا جارہا ہے۔ یہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کا ایجنڈا ہے۔
منعم ظفر نے کراچی میں کریم آباد کے علاقے کا دورہ کیا اور کہا کہ کریم آباد مارکیٹ سے ہزاروں لوگوں کا چولہا جلتا ہے، مگر اس مارکیٹ کو ویران اور لوگوں کا کاروبار تباہ کردیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ کریم آباد انڈر پاس کو مکمل کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں اور کاروباری حضرات کو ریلیف ملے۔
انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تعمیر میں لوگوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں لیکن یہاں سیوریج کی لائنیں توڑ دی گئی ہیں، پچھلے چند ماہ سے پانی بھی موجود نہیں، لائن توڑ دی گئی ہے۔
رہنما جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ 18ویں ترمیم میں اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا تھا، اختیارات نچلی سطح تک نہیں دیے گئے۔ 18ویں ترمیم کے بعد بلدیاتی اداروں کا شیئر کم ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا شہر کی 106 سڑکوں کو بنائیں گے، جہانگیر روڈ کا کیا حشر ہے، ریڈ لائن کے نام پر یونیورسٹی روڈ کھود کر رکھ دی ہے۔ منور چورنگی پر بھی بہتر متبادل راستہ نہیں دیا گیا، آپ نے شہر کو کیا دیا ہے؟ کہیں سگنل نہیں تو کہیں ڈائیورژن، بھاری جرمانے لے رہے ہیں یہ قابلِ قبول نہیں۔