راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ائیرفورس اور نیوی افسران کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، افواج پاکستان نےقوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، بھارت نے جارحیت کرکے بےگناہ پاکستانیوں کا خون بہایا، بھارتی جارحیت کےخلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، مسلح افواج نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، بھارت کی جانب سے ڈرون کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، وطن کے دفاع میں جان دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاک فوج نے اپنی قوم سے تین چیزوں کا وعدہ کیا تھا، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان کا جواب بھرپور ہوگا، ہم نے قوم سے کہا تھا کہ ہمارے جواب کا وقت، مقام اور طریقہ ہم خود طے کریں گے، ہم نے کہا تھا جب ہم جواب دیں گے تو صرف انڈین میڈیا نہیں پوری دنیا کے میڈیا کو اس کا پتہ ہوگا۔ پاکستانی افواج اپنے غیور اور بہادر عوام کاشکریہ ادا کرتی ہیں۔ 6 اور7 مئی کو بھارتی جارحیت سے بچوں اور خاتون سمیت معصوم افراد شہید ہوئے، بھارت نے آزاد کشمیر کی سویلین آباد کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کےساتھ ہیں۔

پاکستان، چین، افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کا پہلا اجلاس،اقتصادی، سیکیورٹی اور علاقائی استحکام پر اتفاق

ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے 26 ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، اُڑی نیٹ ورکس اسٹیشن اور پونچھ راڈار کو نشانہ بنایا، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے فتح سے نوازا۔وزیراعظم اور وزرا کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اہم فیصلے کیے، پاکستان کےخلاف آپریشن کرنے والی تمام جگہوں پر پاکستان نے جواب دیا، عوام، جوانوں اور سیاسی قیادت کے شکرگزار ہیں جو ریاست کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ پاکستان نے بھارت کے 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی عوام پر حملہ کیا گیا تھا۔ ہم نے سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ اودھم پور، پٹھان کوٹ میں بھی اہداف کو نشانہ بنایاگیا۔2 مقامات پربھارت کے ایس 400 بیٹری سسٹم کوکامیابی سے نشانہ بنایا، پاکستان نے اپنی وسیع ترٹیکنالوجی میں سےکچھ کا تحمل کے ساتھ استعمال کیا، اس طرح کی بیشمار ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں مستقبل میں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔لائن آف کنٹرول پران فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو آزادکشمیر میں معصوم شہریوں پر حملےکر رہے تھے۔ پاکستان نےانتہائی مہارت، تحمل اور درستگی سے جواب دیا، پاکستان پرحملہ کرنےوالی تمام جگہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 پاک فضائیہ کی جرأت مندانہ کارروائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ بیاس اور نگروٹا میں براہموس میزائلوں کے اڈے پرحملہ کیا۔ پاکستانی افواج نے بھرپور سائبر حملے بھی کیے، بھارتی فوج کے زیر استعمال سسٹم کو مفلوج کیا۔مشرقی سرحد پر پاک فوج کی مصروفیت کے دوران کے پی اور  بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ جب بھی بھارت نے جارحیت کی، ہمارا ردعمل جامع، بھرپور اور فیصلہ کن ہوگا۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت بھی موجود ہیں،کوئی شک میں نہ رہے، ہماری خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو بھرپور جواب دیا جائےگا۔ پاکستانی میڈیا بہادری سے بھارتی میڈیا کے سامنے ڈٹا رہا۔

وہ ایک کال جو کشیدگی میں کمی کا مرکزی نقطہ ثابت ہوئی، برطانوی میڈیا کا تہلکہ خیز دعویٰ

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کو نشانہ بنایا پاکستان نے کیا گیا ایس پی

پڑھیں:

بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا

بھارتی شہر کولکتہ کے علاقے لیک ٹاؤن میں نصب فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ مقامی رہائشیوں کی شکایات کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کے دوران یہ دیوقامت ڈھانچہ ہلتا محسوس ہوتا تھا جس سے حفاظتی خطرات پیدا ہو رہے تھے۔

میسی کا یہ مجسمہ گزشتہ سال دسمبر میں نصب کیا گیا تھا اور اسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

مجسمے میں ارجنٹائن کے سپر اسٹار کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا جو ان کی تاریخی کامیابی کی یادگار کے طور پر بنایا گیا تھا۔

یہ یادگار میسی کے مداحوں کی جانب سے ان کے بھارت کے دورے کے موقع پر وی آئی پی روڈ کے کنارے قائم کی گئی تھی۔

        View this post on Instagram                      

تاہم حالیہ دنوں میں مقامی افراد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ تیز ہوا چلنے پر مجسمہ معمولی طور پر جھولتا نظر آتا ہے جس سے راہگیروں اور قریبی آبادی کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

حکام نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجسمے کو عارضی طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے مستقبل کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب
  • کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیز، 5600 سے زائد ملزمان گرفتار
  • آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ: قشم جزیرے پر امریکی حملے، ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی اہداف پر وار
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • علاقائی کشیدگی اور بحرین میں شیعہ اکثریتی آبادی کو نشانہ بنانے کی پالیسی
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا