امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو بہترین شراکت دار مل گیا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو بہترین شراکت دار مل گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں، جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لئے صدر ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں،پاکستان اور امریکہ نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لئے مل کر کام کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار ملا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکی صدر ٹرمپ کی نے کہا
پڑھیں:
مسائل نے طویل عرصے سے خطے کو متاثر کر رکھا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حل طلب مسائل نے طویل عرصے سے خطے کو متاثر کر رکھا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شہبازشریف نے پاک بھارت جنگ بندی پر ردعمل دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کےلیے فعال کردار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ کا بھی جنوبی ایشیا میں امن کے لیے خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اس نتیجے کو ہم نے خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے، یہ پیشرفت ان مسائل کے حل کے لیے ایک نئے آغاز کی علامت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ان مسائل نے طویل عرصے سے خطے کو متاثر کیا اور امن، خوشحالی اور استحکام کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔