اگر بھارت سے مذاکرات ہوئے تو کشمیر، پانی اور دہشتگردی پر بات ہوگی؛ خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت سے مذاکرات ہوئے تو کشمیر، پانی اور دہشتگردی پر بات ہوگی جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دونوں ممالک کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر، دہشتگردی اور پانی یہ تین ایسے معاملات ہیں جو پچھلے 76 سال سے ان کی تاریخ ہے، ان تینوں معاملات پر بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بات کر کے ایک اور پیشرفت کی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آنا چاہیے۔
مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے خطے کو جہنم میں دھکیلنے کی کوشش کی، افواج پاکستان بھارت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہوگئی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ایک سنہری موقع ہے کہ دونوں ملک دہشتگردی کا مسئلہ حل کریں، تقریباً ساری جنگیں ہی کشمیر پر لڑی گئی ہیں، پرسوں والی جنگ بھی کشمیر کا مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی گزشتہ 20 یا 30 سال سے ہو رہی ہے، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تجاوزات کیخلاف وسیع آپریشن
انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت اپنے زخم سہلا رہا ہے، بھارتی پارلیمنٹ میں ان کے وزیراعظم کو برابھلا کہا جا رہا ہے، یہ ہماری ڈپلومیٹک فتح بھی ہے، اسرائیل کے علاوہ کوئی بھی ہندوستان کے ساتھ نہیں کھڑا ہوا، پاکستان نے اپنے تحمل اور فوجی طاقت کا لوہا منوایا ہے، پاکستان کو پچھلے 77 سال میں اتنی بڑی کامیابی کبھی نہیں ملی، اب تمام مسائل کا حل ہونا چاہیے، خطے میں اب غریب لوگوں کو رہنے کا حق ملنا چاہیے۔
سہیلی کے گھر جانیوالی 13 سالہ لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
جشن آزادی کے بعد کشمیر کی آزادی کا جشن بھی جلد منائیں گے، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان
سندھ حکومت کی جانب سے سکھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف گلوکار و قوال استاد راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق جشنِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مشہور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔
اس موقع پر سکھر کے مئیر اور ترجمانِ سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن صرف آزادی کا نہیں، بلکہ پاکستان کی شان، قربانیوں اور عظمت کا ثبوت ہے۔
انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سفارتی محاذ پر کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
اپنے خطاب میں بیرسٹر ارسلان نے پاک بھارت حالیہ جنگ میں پاکستانی افواج کی جرات اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 1965 کی جنگ کا بدلہ چکا دیا گیا ہے اور پاکستان نے دشمن کو تاریخی شکست دی ہے۔ انہوں نے اس فتح کا سہرا موجودہ سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت کو دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد اسی اسٹیڈیم میں کشمیر کی آزادی کا جشن بھی منایا جائے گا، تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
آخر میں، انہوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں کے ساتھ اپنے خطاب کا اختتام کیا۔