اسلام آباد (نیوز ڈیسک)رات کے سناٹے میں جب ایک پراعتماد آواز گونجی: “میں ہوں ایئر وائس مارشل، اور میں وہیں سے بات شروع کروں گا جہاں ختم ہوئی تھی… پاکستان فضائیہ 6، انڈین فضائیہ 0” — تو صرف ایک بریفنگ نہیں، ایک نئی تاریخ رقم ہوئی۔ سوشل میڈیا پر جیسے طوفان آ گیا ہو، اور اس طوفان کے مرکز میں تھے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد۔

یہ صرف ایک عسکری بیان نہیں تھا، بلکہ ایک ایسے افسر کی جھلک تھی جس کے لہجے میں مہارت، باتوں میں اعتماد اور انداز میں قیادت تھی۔ انڈین پائلٹس کی انٹرسیپٹ آڈیوز کے ساتھ جب انہوں نے پاک فضائیہ کی کارروائیوں کی تفصیل دی، تو ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔

جہاں دشمن کے رافیل، ایس یو-30 اور میگ-29 زمین بوس ہوئے، وہیں پاکستان کے جنگی طیارے فضا میں اپنی برتری قائم رکھے ہوئے تھے۔ اورنگزیب احمد صرف ایک نام نہ رہا، وہ سوشل میڈیا پر “نیشن کا کرش” بن گئے۔
ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ #PAF6IAF0 ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، اور ہزاروں صارفین، خصوصاً نوجوان طبقہ، ان کی حاضر جوابی، پروفیشنل انداز اور کرشماتی شخصیت کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔

ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کیریئر بھی ان کے لہجے کی طرح متاثر کن ہے۔ 1992 میں کمیشن حاصل کرنے کے بعد وہ متعدد اہم آپریشنز، ایئربیسز اور تربیتی اداروں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ چین اور پاکستان سے اعلیٰ تعلیم یافتہ، وہ سعودی عرب میں بطور ڈیفنس اتاشی بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہیں ستارۂ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

اب وہ پاکستان ایئر فورس کے آپریشنز کے سب سے اہم عہدے پر فائز ہیں — اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر لاکھوں دلوں کے “کمانڈر” بھی۔

صارفین نے تاریخی بادشاہ اورنگزیب سے ان کا نام جوڑتے ہوئے تبصرہ کیا:”اورنگزیب نام کے لوگ ہمیشہ بھارت کے لیے بھیانک خواب رہیں گے”اور”چھاوا فلم کے بعد اب بھارت کو اورنگزیب احمد کبھی نہیں بھولے گا۔”

ایسا لگتا ہے کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نہ صرف فضا میں دشمن کے لیے خطرہ ہیں، بلکہ قوم کے لیے فخر، اعتماد اور حب الوطنی کی نئی علامت بھی بن چکے ہیں۔
مزیدپڑھیں:جہازگرنےپر چینیوں نےبھارت کامذاق اُڑانا بند نہ کیا،ایک اور ویڈیو آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایئر وائس مارشل وائس مارشل اور

پڑھیں:

جنوبی افریقا کا پاکستان کو تیسرا ون ڈے جیتنے کے لیے 144 رنز کا ہدف

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے، جس میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم، ان کا یہ فیصلہ سودمند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز بنائے۔ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے بالترتیب 16، 16 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے 8 وکٹوں سے پاکستان کو ہرا کر سیریز برابر کی۔

 

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں ترمیم، فیلڈ مارشل کو آرٹیکل 248 کے تحت قانونی استثنیٰ دے دیا گیا
  • فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ، وردی و مراعات تاحیات ہونگی
  • آرٹیکل 243 کی 2 شقوں میں ترمیم منظور، فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
  • امریکہ بھارت دفاعی معاہدہ: پاکستان اور چین کیلئے نیا چیلنج
  • بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
  • فیلڈ مارشل ملک کیلئے انعام، کاروباری برادری کی مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں: گورنر پنجاب 
  • خواب دیکھنے والے کہاں ہیں؟
  • رمیش سنگھ اروڑا کا گوردوارہ پنجہ صاحب کا دورہ، بھارت کو رویہ بدلنے کا پیغام
  • جنوبی افریقا کا پاکستان کو تیسرا ون ڈے جیتنے کے لیے 144 رنز کا ہدف
  • ڈی این اے تحقیق پر نوبل انعام جیتنے والے جیمس واٹسن چل بسے