جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی ملت کی بیداری، انڈیا اور اسرائیل کے شیطانی گٹھ جوڑ کے خلاف قوم کی طاقت بنی ہے، مظلوم فلسطینیوں کے خلاف ظلم کے خاتمہ کے لیے بھی پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ظلم، دہشت گردی اور بیگناہ انسانوں کا قتلِ عام بھارت کو لے ڈوبا، دشمن کے خلاف اس تاریخ ساز فتح نے افواجِ پاکستان سمیت پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ منصورہ مرکزِ جماعت میں سیاسی، قومی امور پر مشاورتی اجلاس میں خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 1965 کے بعد مئی 2025 میں بھارت کی جانب سے مسلط کی گئی، جنگ کے مقابلہ میں دفاعِ وطن اور قومی وحدت و یکجہتی قوم کو نیا جذبہ ملا اور پاکستان نے عسکری، سفارتی اور ڈیجیٹل سائبر وار فیئر میں زمینی، فضائی اور سمندری تینوں محاذوں پر ملٹی ڈومین آپریشنز میں اپنی دفاعی حکمتِ عملی اور برتری ثابت کرکے ہائی کلاس پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کیا اور بھارتی غرور و تکبر کو خاک میں ملادیا، پاکستان نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے اندر صرف ان اہداف کو نشانہ بناکر تباہ کیا جہاں سے بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرتے ہوئے میزائل داغ کر شہری آبادیوں میں مساجد اور معصوم پاکستانی شہریوں، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بناکر شہید کیا،

لیاقت بلوچ نے کہا کہ دشمن کے خلاف اس تاریخ ساز فتح نے افواجِ پاکستان سمیت پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اس تاریخی فتح پر حکومت، افواجِ پاکستان سمیت پوری پاکستانی قوم نے اللہ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا ہے، ظلم، دہشت گردی اور بیگناہ انسانوں کا قتلِ عام بھارت کو لے ڈوبا، پاکستانی مِلت اس تاریخ ساز کامیابی کے بعد غرور، تکبر اور انتشار کی بجائے اتحاد و وحدت کی فضا کو برقرار رکھا، تمام اسٹیک ہولڈرز کو بحرانو ں کے خاتمہ اور مضبوط پاییدار پیش رفت کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی ملت کی بیداری انڈیا اور اسرائیل کے شیطانی گٹھ جوڑ کے خلاف قوم کی طاقت بنی ہے، مظلوم فلسطینیوں کے خلاف ظلم کے خاتمہ کے لیے بھی پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ کے خلاف کے لیے نے کہا

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار