بھارت کے خلاف جنگ میں مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ایئر بیسر سمیت ایئر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق پاکستان کی افواج نے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔
یہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد ہیں کون؟
پاک فضائیہ کی میڈیا ریلیز کے مطابق، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کو دسمبر 1992 میں جنرل ڈیوٹی (پائلٹ) برانچ میں کمیشن دیا گیا تھا۔اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر سکواڈرن اور ایک آپریشنل ایئر بیس کی کمانڈ کی ہے۔ وہ اسلام آباد میں ایئر ہیڈکوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈویلپمنٹ) کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔
ایئر آفیسر نے چین سے ملٹری آرٹس اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے نیشنل سکیورٹی اور وار سٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈائریکٹنگ سٹاف اور فیکلٹی ممبر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مزید برآں انہوں نے سعودی عرب میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ٹیم کے کنٹی جنٹ کمانڈر کے طور پر بھی فرائض انجام دیے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
پاکستان اور بھارت میں اچانک جنگ بندی کیسے ہوئی؟ سی این این نئی تفصیلات سامنے لے آیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اسلام آباد
پڑھیں:
’ہمیں پاکستان سے بہتر ہونا ہے‘، بھارت نے بڑی ڈرون مشقوں کا اعلان کردیا
بھارت کی فوج آئندہ ماہ بڑے پیمانے پر ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی جانچ کے لیے ایک اہم فوجی مشق کرنے جا رہی ہے۔ یہ اعلان منگل کو ایک سینئر عسکری افسر نے کیا۔
یہ مشق اس پس منظر میں سامنے آ رہی ہے جب چند ماہ قبل پاکستان کے ساتھ تنازع کے دوران بڑی سطح پر ڈرونز اور بغیر پائلٹ فضائی نظام کا استعمال کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: پاکستان نے اب تک بھارت کے کتنے ڈرونز گرادیے؟
بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ برائے انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، ایئر مارشل راکیش سنہا کے مطابق اس مشق کا نام ’کولڈ اسٹارٹ‘ رکھا گیا ہے، جو بھارت کی اب تک کی سب سے بڑی ڈرون وار گیمز ہوگی۔
’یہ مشق اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منعقد کی جائے گی، جس میں دفاعی صنعت کے نمائندے اور محققین بھی شریک ہوں گے۔‘
ایئر مارشل سنہا نے کہا کہ اس مشق کے دوران ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کی آزمائش کی جائے گی تاکہ فضائی دفاع کو مزید مضبوط اور جدید بنایا جا سکے۔
انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے سربراہ ائیر مارشل اشوتوش ڈکشٹ نے بتایا کہ اس مشق میں مئی میں ہونے والے پاکستان تنازع کے دوران استعمال ہونے والے ڈرون وار فیئر کو بھی جزوی طور پر دہرانے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مقدس مقام پر بھارتی ڈرون حملہ، سکھ اب کیا سوچ رہے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز بھارت کے نئے سُدرشن چکر ایئر ڈیفنس سسٹم کا بنیادی حصہ ہوں گے، جس میں طیارے اور کاؤنٹر ہائپرسونک سسٹمز بھی شامل کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی اس میدان میں کام کر رہا ہے اور بہتر ہو رہا ہے، اس لیے ہمیں اس سے ایک قدم آگے بڑھنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر ڈیفنس سسٹم ڈرون ڈرون وار فیئر سُدرشن چکر طیارے کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کاؤنٹر ہائپرسونک سسٹمز