Express News:
2025-05-12@19:59:46 GMT

پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

اسلام آباد:

پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع ہوگیا اور پاکستان کے تمام ایئرپورٹ پر معمول کے مطابق آپریشن بحال ہے۔

ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کی شیڈول کے مطابق روانگی اور آمد ہو رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے فلائٹس نے بھی پاکستان کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا جبکہ سعودی ایئرلائن کے پاکستان کے لیے آپریشن کل سے بحالی متوقع ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام آپریشنز معمول کے مطابق ہیں تاہم فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش سے کچھ پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے۔

مسافر ایئرپورٹ پر آنے سے قبل ایئرلائنز کی ہیلپ لائن سے اپنا وقت کنفرم کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

جنگ بندی کے بعد پاکستان کیلئے 8 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں شروع

—فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے بعد پاکستان کا فلائی شیڈول بہتری کی طرف گامزن ہے۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق 8 غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان کے لیے پروازیں فوری شروع کر دی ہیں۔

حکام کے مطابق فلائی دبئی نے کراچی، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ کی نصف سے زائد پروازیں آپریٹ کیں جبکہ امارات ایئر لائن نے بھی کراچی اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں اڑائیں۔

پاکستان بھر میں آج بھی 150 پروازیں منسوخ

پاکستانی فضائی حدود کھلنےکے کئی گھنٹوں بعد بھی فلائٹ شیڈول متاثر ہے،

ایوی ایشن حکام کے مطابق اتحاد، ایئر عربیہ، گلف ایئر کی پروازوں کی بھی پاکستان آمد و رفت جاری ہے جبکہ ایتھوپین اور افغان ایئر لائن کی پروازیں بھی شیڈول کے مطابق آپریٹ ہوئیں۔

سلام ایئر نے بھی پاکستان کے لیے معطل فضائی آپریشن کی بحالی کا اعلان کر دیا جبکہ تھائی ایئر کی بھی آج سے پاکستان کے لیے شیڈول پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی
  • متعدد غیر ملکی ائیر لائنز نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کر دیں
  • کراچی بندرگاہ پر تیل بردار جہاز دوبارہ لنگر انداز ہونا شروع
  • جنگ بندی کے بعد پاکستان کیلئے 8 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں شروع
  • تعلیمی ادارےکل سےکھلیں گے یا نہیں؟وزیر تعلیم نےاہم بیان دیدیا
  • پنجاب میں کل سوموار کو تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان
  • پاکستان کی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے بند
  •  پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن معمول کے مطابق رواں دواں
  • پاکستان کی فضائی حدود میں ایمرجنسی نافذ، ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل