پاک بھارت جنگ کے دوران حرا مانی ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں، جذباتی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی کی ابوظبی ایئرپورٹ سے جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
حرا مانی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنس جانے کے تجربے اور جنگی صورتحال پر اپنے جذبات کا اظہار کرتی نظر آئیں۔
اداکارہ کے مطابق، وہ اُس وقت شدید پریشانی کا شکار ہو گئیں جب پاکستان کی فضائی حدود بند ہو گئی تھیں، اور انہیں محسوس ہوا کہ وہ شاید اپنے بچوں سے دوبارہ نہ مل سکیں۔
ویڈیو میں حرا مانی نے کہا کہ ان کا مقصد صرف اپنے دل کی بات اُن پاکستانیوں سے بانٹنا ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو جنگ کے باعث کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جنگ نہیں چاہتیں اور دعا گو ہیں کہ سب کو صبر ملے اور پاکستان پر امن قائم رہے۔
View this post on InstagramA post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)
حرا نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ’جب پرسوں میں ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئی تھی مجھے لگ رہا تھا میں کبھی بھی اپنے بچوں کو نہیں مل پاؤں گی پاکستان کی ایئر اسپیس بند ہو گئی تھی، ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم بچوں والے لوگ ہیں‘۔
اداکارہ نے اپنے پیغام کے اختتام پر “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگایا اور تمام متاثرہ خاندانوں کے لیے ہمدردی اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا پر حرا مانی کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین اداکارہ سے ہمدردی کا اظہار کررہے ہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایشیا کپ: بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سے مصافحہ نہ کیا، ویڈیو وائرل
ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سے مصافحہ نہ کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹاس جیتنے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان ذاکر علی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو مکمل نظرانداز کردیا۔
ذاکر علی نے نہ سوریا کمار یادیو سے مصافحہ کیا نہ ہی ان کی جانب دیکھا۔
So no handshake between India and Bangladesh too? pic.twitter.com/1AINwKQzRD
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) September 24, 2025
یاد رہے کہ پاکستان اور مسلم مخالف خیالات رکھنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف میچ میں کپتان سلمان علی آغا سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔
بھارتی ٹیم میچ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے کے میدان میں بھی نہیں آئی تھی۔
Post Views: 1