ہمارے شہریوں، سپاہیوں کا ولولہ اور قربانی ملکی سلامتی کی بنیاد ہے، سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق سی ایم ایچ راولپنڈی کے دورے کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ہر اہلکار کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کا ولولہ اور قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں، شہریوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف زخمی فوجی جوانوں سے فرداً فرداً ملے، آرمی چیف نے انتہائی بے مثال بہادری، عزم، فرض شناسی کو سراہا، آرمی چیف نے زخمی جوانوں کے علاج، بحالی اور بہبود کے مسلح افواج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ہر اہلکار کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑی ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں افواج کے عزم و اتحاد نے ناقابل فراموش باب رقم کیا، پاکستانی عوام نے ثابت قدمی سے مسلح افواج کی حمایت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا رمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ا ئی ایس پی ا ر مسلح افواج کے کے مطابق
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ سے خصوصی نشست
راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی زیر صدارت طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے نوجوانوں سے کھل کر گفتگو کی اس موقع پر سوال و جواب کا ایک خصوصی سیشن بھی رکھا گیا جسے طلبہ نے بھرپور پذیرائی بخشی اور اپنے قومی جذبے کا والہانہ اظہار کیا طلبہ نے اس موقع پر افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہیں جن کے ذریعے نوجوان نسل کو ملکی دفاع اور افواج پاکستان سے مزید جوڑا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ وطن دشمن عناصر چاہے جتنی کوششیں کر لیں نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے کیونکہ افواج ہم سے ہیں اور ہم افواج سے ہیں شرکاء نے واضح کیا کہ پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کے مقابل ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور ملکی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے