پاک فوج نے چینی اسلحے کو چین سے بہتر استعمال کیا: بھارتی سابق جنرل کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاک فوج نے چینی اسلحے کو چین سے بہتر استعمال کیا: بھارتی سابق جنرل کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی مسلح افواج کے بھرپور اور مؤثر ردعمل نے دنیا بھر میں عسکری ماہرین کو متاثر کیا ہے۔ معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار اور سابق لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی افواج نے چینی جنگی ساز و سامان کا اتنا مؤثر اور شاندار استعمال کیا ہے کہ شاید چین خود بھی ایسا نہ کر پاتا۔
لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کا کہنا تھا، “میں پاکستان کی اس مہارت کے پیش نظر پاکستان کے بجائے چین سے لڑنا پسند کروں گا۔” ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے جس طرح آپریشن “بُنْيَانٌ مرصوص” میں چینی دفاعی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا، وہ قابلِ ستائش ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارتی جنرل کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نہ صرف پروفیشنل ہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال میں بھی عالمی معیار پر پوری اترتی ہیں۔
کامیاب آپریشن “بُنْيَانٌ مرصوص” کی تعریف اب بھارت کے سابقہ اعلیٰ عسکری افسران بھی کر رہے ہیں، جو پاکستان کی عسکری مہارت اور چینی سازوسامان کے بھرپور استعمال کا عملی اعتراف ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کے ترقی پانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے تحریری احکامات سب نیوز پر عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد افواجِ پاکستان کی تاریخی فتح پر دنیا بھر میں جشن کا سماں عمران خان کی جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت پاکستان سے جنگ بندی: بھارتی سیکریٹری خارجہ اور ان کی بیٹی تنقید کی زد میں حماس نے آخری زندہ امریکی قیدی کو رہا کرنے کا اعلان کردیا پاک بھارت کشیدگی ،امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
معرکہ حق: حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک کا سفر
اسلام آباد:یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی تمام مسلح افواج نے ملک کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے مطابق ہماری سانس، خون، جذبہ اور جنون سب تیری حفاظت کے نام ہے، یہ وردی صرف لباس نہیں، یہ ہمارے عشق کی پہچان ہے جبکہ پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ہماری ہر پرواز اور ہر اڑان پاکستان کے وقار و سربلندی کے لیے ہے۔ پاک بحریہ کے مطابق ہم ہر لہر کے سامنے حفاظتی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔
پاک رینجرز کا کہنا ہے کہ پہاڑ ہو یا میدان، طوفان ہو یا کٹھن راہ، وطن کی حفاظت ہمارا ایمان ہے، وطن کے امن کے لیے ہم ہر لمحہ تیار ہیں۔
مسلح افواج پاکستان کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس معرکے کا حصہ ہیں جس میں حق کی جیت ہوئی۔
یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج نے پاک سرزمین کی حفاظت کرنے کا تجدیدِ عہد کیا۔