دشمن کی کوئی سازش مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن کی کوئی بھی سازش پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، اور بھارتی جارحیت کے دوران زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورے کے دوران زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی غیرمعمولی بہادری کی تعریف کی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ آرمی چیف نے زخمیوں کی مسلسل دیکھ بحال کے لیے مسلح افواج کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
جنرل عاصم منیر نے کہاکہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران پاکستان کے عوام کی ثابت قدم حمایت کے ساتھ جس پُرعزم اور متحد ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا، وہ ملک کی عسکری تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے شہریوں اور جوانوں کی بہادری اور قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہیں، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ہر فرد کے ساتھ پرعزم یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف بُنیان مرصوص پاکستان بھارت جنگ جنرل عاصم منیر معرکہ حق وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف ب نیان مرصوص پاکستان بھارت جنگ معرکہ حق وی نیوز مسلح افواج کے ا رمی چیف
پڑھیں:
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکا ٹیلیفونک رابطہ
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنےکےلیےامریکا کی طرف سے تعمیری معاونت کی پیشکش کی ہے۔رابطے میں خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا جبکہ امریکی سیکریٹری خارجہ نے موجودہ تناؤ کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کی۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تاہم پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا جس کے جوابی کارروائی میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص لانچ کر کے بھارت کی تین ایئر بیسزسمیت متعدد ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔