معروف اداکارہ مشی خان نے ایک بار پھر بھارتی اداکارہ اور رکن اسمبلی کنگنا رناوت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی جارحیت پر بھارتی شوبز اسٹارز میں جن لوگوں نے اپنی نفرت آمیز بیانات سے ماحول کو مزید کشیدہ بنایا ہوا تھا۔ ان میں کنگنا رناوت سرفہرست ہیں۔

بھارتی ہیروئن کنگنا رناوت مودی کی مداح ہیں اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی بھی ہیں۔

کنگنا رناوت کی شوبز انڈسٹری میں وجۂ شہرت ایسے بولڈ کردار کرنا ہیں جس سے دیگر اداکارائیں معذرت کرلیتی ہیں۔

کنگنا کی ایک وجہ شہرت ان کی بدزبانی بھی ہے اور شاید اسی وجہ سے بی جے پی جیسی انتہاپسند جماعت نے انھیں رکن اسمبلی بنایا ہے۔

پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھی کنگنا رناوت نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے تاہم پاکستانی فنکاروں نے بھی منہ توڑ جواب دیا ہے۔

مشی خان نے اس سے قبل بھی کنگنا رناوت کو منہ توڑ جواب دیا تھا لیکن جب بھارتی اداکارہ کے ہوش ٹھکانے نہ آئے تو مشی خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

A post common by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2)

اپنی ایک ویڈیو پیغام میں مشی خان نے کنگنا رناوت کو پاکستان اور پاکستانی عوام کیخلاف ہرزہ سرائی پر کھری کھری سنا دی۔

مشی خان نے کہا کہ ایسا کرو، مڈل گراؤنڈ چیلنج رکھ لیتے ہیں، میرا چیلنج ہے تمھارے لیے میرا ایک ہی مکا کافی ہوگا۔

اداکارہ مشی خان نے پاک فوج کے آپریشن آپریشن بُنیان مرصوص کی تعریف کرتے ہوئے پوچھا کہ کنگنا تمھیں پاکستان کا جواب فوجی جواب کیسا لگا؟ مزہ آیا، پاکستان اور اس کی عوام کیلئے برا کہنا تمہیں مہنگا پڑ گیا۔

مشی خان نے نے کنگنا رناوت کو مشورہ دیا کہ آئندہ کچھ بھی بولنے سے پہلے سوچا لیا کرو۔ 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: کنگنا رناوت کو

پڑھیں:

3 لاپتا افراد کیس: سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز سے جواب طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251111-08-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں 3 لاپتا افرادکی بازیابی کیلیے نئی درخواستوں کی سماعت، عدالت نے فریقین سے 4 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سندھ حکومت،آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخوست گزار کے وکیل کا عدالت میں کہناتھا کہ سعد عالم فیروز آباد تھانے کی حدود میں بال کٹوانے گیا تھا واپس نہیں آیا، شہری عبد الصبغت تین سال بعد جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا سہراب گوٹھ سے لاپتا ہوگیا، آصف علی ایف بی ایریا کے علاقے سے یکم نومبر سے لاپتا ہے بازیاب کرایا جائے۔ علاوہ ازیں دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار صمد علی میرانی کی بازیابی سے متعلق درخواست عدالت نے واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔ عدالت کاکہنا تھا کہ بندہ تو اب مل گیا وہ لاپتا نہیں رہا لہٰذا بازیابی سے متعلق درخواست نہیں چلائی جاسکتی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے پر بازیابی سے کیس نمٹا دیا۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • 3 لاپتا افراد کیس: سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز سے جواب طلب
  • مسلمانوں کو دہشت گرد کہنےپرمحبوبہ مفتی کابی جے پی وزیرکو کرارا جواب
  • ستائیسویں ترمیم پاس ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں، فیصل واوڈا
  • ستائیسویں آئینی ترمیم کیلیے نمبرز پورے ہونے کے سوال پر اسحاق ڈار کا جواب
  • چین کا اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی جانب ایک اور قدم
  • امریکی اداکارہ کم کارڈیشیئن لا کے امتحانات میں فیل، ناکامی کا ذمہ دار کسے قرار دیا؟
  • میرا لاہور (آخری حصہ)
  • پاکستان کی پیشکش کا افغانستان نے عملی جواب نہیں دیا، دفتر خارجہ
  • کیاہرماہ4 لاکھ کافی نہیں ہیں،عدالت عظمیٰ کی محمد شامی کی اہلیہ کی سرزنش
  • میرا بچپن اشفاق احمد کی گود میں گزرا، نائمہ خان کا انکشاف