خیبرپختونخوا کی جیلوں میں اب ای وزٹ کے ذریعہ قیدی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہیں۔ ای وزٹ ایپ سے قیدیوں کے اہل خانہ کو نہ تو آنے جانے میں تکلیف اٹھانا پڑتی ہے اور نہ ہی کوئی سفری اخراجات ہوتے ہیں۔

صوبہ کی تمام جیلوں میں ہزاروں کی تعداد میں قیدیوں کو ان کے اہل خانہ کی سہولت کے مطابق ای وزٹ ایپ پر ویڈیو کال کی سہولت مل جاتی ہے۔ مزید جانتے ہیں زہنا سعید کی اس ویڈیو رپورٹ میں
https://www.

youtube.com/shorts/WCp5lEHtsaU

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

قائداعظم کے نواسے اور اہلِ خانہ پر جعلسازی کا مقدمہ درج

ممبئی پولیس نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اور معروف بزنس ٹائیکون نوسلی نیول واڈیا سمیت ان کے اہلِ خانہ اور چند دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

نوسلی پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی دستاویزات تیار کرکے عدالت میں استعمال کیے۔ نوسلی واڈیا کی عمر 81 برس ہے، اور وہ بھارت کے نمایاں بزنس خاندانوں میں شمار ہوتے ہیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ مقدمہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ بوریولی کے حکم پر درج کیا گیا۔ عدالت نے بانگور نگر پولیس کو ہدایت دی کہ نوسلی واڈیا، ان کی اہلیہ مورین واڈیا، بیٹے نیس واڈیا اور جہانگیر واڈیا سمیت دیگر ساتھیوں کے خلاف دھوکا دہی اور جعلسازی کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے۔

یہ کیس دراصل ایک 30 سال پرانے ڈیولپمنٹ ایگریمنٹ سے جڑا ہوا ہے جو واڈیا اور فیرانی ہوٹلز کے درمیان ہوا تھا۔ اس معاہدے کے تحت مالاد کی زمین کو ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور واڈیا کو کل آمدنی کا 12 فیصد ملنا تھا۔ تاہم 2008 میں تنازعات کھڑے ہوگئے جس کے بعد معاملہ قانونی جنگ میں بدل گیا اور بمبئی ہائی کورٹ سے ہوتا ہوا سپریم کورٹ تک جا پہنچا۔

پیر کو درج ہونے والی نئی ایف آئی آر میں بھارتیہ نیا یا سنہیتا کی کئی دفعات شامل کی گئی ہیں، جن میں دھوکا دہی، جعلسازی، مجرمانہ سازش اور جعلی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ فیرانی ہوٹلز کے سی ای او مہندرا چاندے نے پولیس کو شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ ملزمان نے 2010 میں بمبئی ہائی کورٹ کے ایک کمرشل مقدمے میں جعلی کاغذات استعمال کیے۔

شکایت کنندہ کے مطابق انہوں نے پہلے بانگور نگر پولیس اسٹیشن اور پھر ممبئی پولیس کمشنر کو بھی آگاہ کیا، لیکن ایف آئی آر درج نہ ہونے پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت کے حکم پر آخرکار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

بانگور نگر پولیس کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ معاملہ ابھی تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں ہے اور چونکہ اس میں بڑی تعداد میں کاغذات شامل ہیں، اس لیے جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد ہی کوئی مؤقف اختیار کیا جائے گا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق نوسلی واڈیا کے بیٹے نیس واڈیا سے اس معاملے پر رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ تبصرے کے لیے دستیاب نہ ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

  • اگر واقعی کسی نے ڈیل کی پیشکش کی ہے تو عمران خان ایک نام تو بتائیں، محسن نقوی
  • محسن نقوی کا چیلنج، عمران خان نے چپ سادھ لی
  • پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ
  • جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے: گورنر خیبرپختونخوا
  • وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں پانچ افغان مہاجرین کیمپس بند کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.5 شدت کے خوفناک زلزلے کے جھٹکے
  • توشہ خانہ 2 کیس، عمران، بشریٰ کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر
  • قائداعظم کے نواسے اور اہلِ خانہ پر جعلسازی کا مقدمہ درج
  • خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 5 ریکارڈ