شاہ محمود کا جیل سے خط، ملک میں سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتے ہیں ۔
شاہ محمود نے اپنےخط میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اورپوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔خط میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے۔
ٹرمپ نے امریکا میں ادویات کی قیمتوں میں کمی کے حکم نامے پر دستخط کردیئے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شاہ محمود
پڑھیں:
مودی دوبارہ شرارت کرے گا تو اس سے بڑا جواب ملے گا:طاہر اشرفی
اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مودی دوبارہ شرارت کرے گا تو اس سے بڑا جواب ملے گاحافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن ہماری افواج کا سامنا نہیں کرسکتا، تاریخ لکھے گی کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام کیا اور بھارت ناکامی کے بعد امریکا کے ذریعے معافی پر اتر آیا تھاانہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کے ساتھ اب جعفر ایکسپریس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، سعودی عرب آگے آئے اور مسئلہ حل کروائے۔