بھارت سے سیز فائر ہو گیا تو آپس میں بھی ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر —فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو گیا ہے تو آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے، خوشی کی بات ہے کہ بہنوں کو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملی، جنید اکبر کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے، خبر ملی کہ انہوں نے دے دیا ہے۔
راولپنڈی میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا غرور خاک میں ملا ہے، اللّٰہ نے کرم نوازی کی ہے، جب پاکستان کا جواب گیا تو پوری دنیا نے دیکھا اور سنا، بھارت نے محسوس بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیے جنید خان سے متعلق احکامات پر جلد عمل ہوگا: بیرسٹر گوہران کا کہنا ہے کہ بھارت نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے 26 مقامات پر ٹارگٹ کیا، بھارتی ایئر فورس نے بھی اعتراف کیا کہ ان کے رافیل جہاز کا کتنا نقصان ہوا، تحریکِ انصاف نے قوم کی یک جہتی اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں بھی کہا کہ سب سے بڑی پارٹی کے رہنما کو مزید جیل میں نہ رکھیں، اگر بھارت کے ساتھ سیز فائر ہو گیا ہے تو آپس میں بھی سیز فائر ہونا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ قوم میں یک جہتی ہو، بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی ہو، یہ لیڈروں پر مقدمات اور پکڑ دھکڑ ہمیشہ کے لیے ختم ہونا چاہیے، پاکستان سے دنیا کے تعلقات اب تبدیل ہوں گے، دنیا کا نظریہ اب تبدیل ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر سیز فائر ہو ہونا چاہیے کہنا ہے کہ پی ٹی ا ئی میں بھی
پڑھیں:
آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیئے، میئر کراچی
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمیں اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شجرکاری کو فروغ دینے کا عزم کرنا ہے، ایسی تقریبات نہ صرف عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے فرئیر ہال میں تین روزسے جاری فیملی فیسٹول میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر سلمان عبداللہ مراد، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی و دیگر موجود تھے۔ میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیئے، دنیا میں بہت ساری قومیں آزادی کی اس نعمت سے محروم ہیں اور اس بات پر اور زیادہ فخر کرنا چاہیئے کہ معیشت اور آبادی کے لحاظ سے پاکستان سے بڑا ملک جو اپنی معیشت پر ناز کرتا تھا، پاکستان کی قوم نے متحد ہو کر چاہے فوجی میدان ہو، یا سفارتی میدان یا میڈیا کا میدان ہوہر جگہ مودی کو چاروں شانے چتِ کیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ پاکستان کا جھنڈا ہے تو ہم ہیں اپنے گھروں پر، پارکوں گاڑیوں پر جھنڈا لگائیں، ہمیں فخر ہے پاکستانی ہونے پر پاکستان نے ہمارے لئے بہت کچھ کر لیا اب وقت ہے کہ ہم اس ملک کے لئے کچھ کریں۔
ایک صحافی کے سوال پر انہوں نے جواب میں کہا کہ کیا لوگ اپنے کمرے میں اپنے گھر دفتر میں کچرا پھینکتے ہیں؟ یہ شہر بھی ہمارے گھر کی طرح ہے شہری کچرا کھلے ایریا میں پھینکنے سے گریز کریں تاکہ کراچی شہر صاف ستھرا رہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ کا عملہ کچرا اٹھا رہا ہے اور صفائی کے کام میں بہت بہتری آئی ہے، اگر شہری بھی تعاون کریں گے تو شہر کا ماحول خوشگوار اور صحت مند ہوگا۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈنے اس موقع پر کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر عہد کریں کہ ملک کی خدمت کریں گے اور ملک کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے، ہمیں اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور شجرکاری کو فروغ دینے کا عزم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں بلکہ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو بھی فروغ دیتی ہیں۔