بھارتی فوج کی معلومات لیک کرنےکے الزام میں 2 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بھارتی پنجاب میں 2 افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جاسوسی کے الزام میں گرفتار 2 افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دونوں کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دونوں افراد پر پاکستانی سفارت خانےکے ایک اہلکار کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔
ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنےکا الزام لگایا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گلگت، گورنر کا فیس بک پیج ڈیلیٹ کروانے کے الزام میں گرفتار جیالے کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ
تین روز قبل ایف آئی اے نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے سابق فیس بک پیج ایڈمن اور پیپلزپارٹی کے دیرینہ جیالے مہدی جو کو گرفتار کر لیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ گورنر کے فیس بک پیج کو جعلی دستاویزات کے ذریعے ڈیلیٹ کروا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت گرفتار پیپلز پارٹی کے ترجمان خواجہ مہدی جو کا مذید چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ مہدی جو پر گورنر گلگت بلتستان کے تصدیق شدہ فیس بک پیج ڈیلیٹ کروانے کا الزام ہے۔ تین روز قبل ایف آئی اے نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے سابق فیس بک پیج ایڈمن اور پیپلزپارٹی کے دیرینہ جیالے مہدی جو کو گرفتار کر لیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ گورنر کے فیس بک پیج کو جعلی دستاویزات کے ذریعے ڈیلیٹ کروا دیا۔ دوسری جانب مہدی جو کے معاملے پر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پارٹی کے صوبائی صدر سمیت دیگر قائدین گورنر سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ مہدی جو کیخلاف شکایات واپس لیں۔