وزیراعظم ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق اہم اجلاس متوقع
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
وزیراعظم ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق اہم اجلاس متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں امان و امان سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس متوقع ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود ہیں۔وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کابینہ اراکین کے ہمراہ وزیراعظم اور وفاقی وزرا کا استقبال کیا۔
وزیراعظم کی آمد خضدار واقعے کے تناظر میں انتہائی اہم ہے، شہباز شریف اہم ملاقاتوں اور بریفنگز میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف اعلی سطح اجلاس کی صدارت کریں گے، شہباز شریف کو امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلکی مروت اور بنوں سے پولیو کے دو نئے کیسز ، رواں سال کیسز کی تعداد 10ہو گئی لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے دو نئے کیسز ، رواں سال کیسز کی تعداد 10ہو گئی خاموش تماشائی نہیں بن سکتے،خضدار حملے کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، وزیراعلی سرفراز بگٹی کا اعلان عمران خان کا پولی گرافگ، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے سے انکار میرعلی واقعے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج ملوث نکلے، ترجمان پاک فوج ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشری کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کیلئے متحرک فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیجز لگانے کی تقریب موخر کردی گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ